BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 October, 2006, 19:57 GMT 00:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بائیس بھارتی ماہیگیر گرفتار

سمندری حدود واضح نہ ہونے کی وجہ سے دنوں ملکوں کے ماہی گیروں کو ایک دوسرے کی حدود میں داخلے کے الزام میں گرفتار کر لیا جاتا ہے
پاکستانی حکام نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بائیس بھارتی ماہیگیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کی حدود میں تھے کہ انہیں گرفتار کیا گیا۔

پاکستان کی میری ٹائیم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہیگیر پاکستان کی سمندری حدود میں پینتالیس کلومیٹر گھس آئے تھے اور غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑ رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرکے چار لانچیں ضبط کر لی گئیں۔

سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہیگیروں کو بار بار وارننگ دی گئی ہے مگر وہ پھر بھی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ماہیگیروں کو کراچی کے ڈاکس تھانے پر رکھا گیا ہے، جہاں سے انہیں جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

لاک اپ میں بھارتی گجرات کے علاقے دھیر کے رہنے والے نرسی بھائی نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو دن سے سمندر میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدھ کی صبح انہوں نے اپنی حدود میں ایک جال ڈالا ہی تھا کہ پاکستانی فورس ظاہر ہوئی اور نیوی کے جہاز نے آخر انہیں پکڑ لیا ۔

جھونا گڑھ کے دہنجی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورس نے ان کے ایک چھوٹے بیٹے اور دو بوڑھوں کو ایک لانچ سمیت چھوڑ دیا اور انہیں ساتھ لے آئی۔

راجا سوما جو پور بند میں رہتے ہیں بتاتے ہیں: ’ہم چار دن سے فشنگ کر رہے تھے، بدھ کے روز پاکستانی فورس نے آکر پکڑ لیا، ہمیں کیا پتہ کہ پاکستان کی حد تھی ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجبوری میں ماہیگیری کا کام شروع کیا تھا کیونکہ گاؤں میں کنواں کھارا ہوگیا تھا اور باجرے کے کھیت بھی سوکھ گئے جس کے بعد انہوں نے لانچ پر مزدوری کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی سمندری حدود واضح نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے ماہیگیر حدود سے باہر نکل جاتے ہیں۔ جس کے بعد ان ماہیگیر قیدیوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد