BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 May, 2006, 16:51 GMT 21:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ماہی گیروں کی رہائی

انڈین ماہی گیر
ماہی گیروں کو گزشتہ دو سالوں میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
پاکستان نے انڈیا کے اکہتر ماہی گیروں کو انڈین حکام کے حوالے کردیا ہے جو منگل کو واہگہ بارڈر کے راستے اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے ۔

مذکورہ ماہی گیروں کی رہائی دونوں ممالک کے وزراء کے درمیان دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کے مسائل پر بات چیت سے ایک دن قبل ہوئی ہے۔

پیر کو کراچی کی لانڈھی جیل سے چھتیس اور جونائل جیل سے پینتیس ماہی گیروں کو رہا کیا گیا۔

ان ماہی گیروں کو گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ ماہی گیر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ ماہی گیروں کو دو بسوں کے ذریعے کراچی سے لاہور روانہ کیا گیا ہے۔

ان ماہی گیروں کے سفر کا بندوبست انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت نے چھبیس مئی کو انسٹھ پاکستانی ماہی گیروں کو آزاد کیا تھا جو پیر کو واہگہ پہنچے ہیں۔

کراچی کی لانڈھی اور جونائل جیلوں میں اس وقت بھی چار سو چونتیس بھارتی ماہی گیر آزادی کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بھارت سمندری حدود کی واضح حد بندی نہ ہونے کی وجہ سے ماہی گیر گہرے سمندر میں ایک دوسرے کی حدود میں داخل ہوجاتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد