مچھیروں کی رہائی کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انڈیا نے ایک دوسرے کے گرفتار کردہ ایک سو تیس ماہی گیر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے خیر سگالی کے طور پر اکہتر مچھیرے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے انڈیا کے دو ماہی گیر بچوں کو ہفتے کے روز انڈیا کے حکام کے حوالے کیا جنہیں کراچی کے ہوائی اڈے سے پی آئی اے کے طیارے میں ایک بھارتی سفارتکار سمیت ممبئی کے لیئے روانا کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے کے الزام میں گرفتار بھارتی مچھیروں کو تیس مئی کو واہگہ کی سرحد پر انڈیا کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ جبکہ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے نے کراچی میں قائم ’فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی‘ کے ذرائع سے خبر دی ہے کہ انڈیا کی حکومت نے بھی انسٹھ پاکستانی مچھیرے رہا کردیے ہیں اور وہ سنیچر کے روز کھوکھرا پار سرحد سے پاکستان پہنچیں گے۔ بھارت سے رہائی پانے والے یہ پاکستانی مچھیرے گزشتہ برس اکتوبر کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ جبکہ گزشتہ برس ستمبر تک انڈیا دو سو سے زائد پاکستانی مچھیرے رہا کرچکا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات شروع ہونے کے بعد گزشتہ دو برسوں میں ایک دوسرے کے غلطی سے سرحد پار کرنے اور مچھیروں کو درجنوں کی تعداد میں رہا کیا ہے۔ تاہم جہاں ایک طرف دونوں ممالک ایک دوسرے کے گرفتار مچھیروں کو رہا کرتے رہے ہیں وہیں پر وقت فوقتاً گرفتار بھی کرتے رہتے ہیں۔ ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے داخلہ کے محکموں کے سیکریٹریوں کی سطح پر دو روزہ بات چیت تیس اور اکتیس مئی کو اسلام آباد میں ہوگی۔ داخلی امور کے سیکریٹری اپنے اپنے ممالک کے سویلین قیدیوں کی رہائی کے بارے میں بات چیت کریں گے اور ان کی رہائی کے لیے حکمت عملی بھی وضح کریں گے۔ ماہی گیر بچے دونوں بچوں کو ان کے رشتے داروں کے ساتھ مچھلی کا شکار کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ہند پاک مذاکرات: جائزہ بات چیت 01 September, 2005 | پاکستان پاک بھارت قیدیوں کا تبادلہ 12 September, 2005 | پاکستان مچھیرے کے قتل پر حکومتی احتجاج10 April, 2006 | پاکستان ریکارڈ تعداد میں انڈین مچھیرے رہا22 March, 2005 | انڈیا سرکریک: سرحدی برجیوں کا تعین06 February, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||