مچھیرے کے قتل پر حکومتی احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار کو دفترِ خارجہ طلب کر کے بھارتی کوسٹ گارڈز کے ہاتھوں ایک پاکستانی ماہی گیر کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے۔ دفترِخارجہ کی ترجمان کے مطابق ایسے واقعات کی مستقبل میں روک تھام کے لیئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کریں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ماہ ایک پاکستانی کشتی ’الکلثوم‘ میں سوار سات ماہی گیر پاکستان کی سرحد کے اندر ’ایکسکلوسو اکنامک زون‘ میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ بھارتی کوسٹ گارڈز کی ایک کشتی اور ایک بھارتی ہیلی کاپٹر نے اس کشتی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک ماہی گیر ہلاک ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی حکومت سے تحریری احتجاج میں کہا گیا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے اجتناب کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں پاکستانی ماہی گیروں کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم ترجمان نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت ایسے اقدامات سے مستقبل میں گریز کرے گی۔ آج کی بریفنگ میں زیادہ تر سوالات امریکہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ غیر فوجی جوہری معاہدہ اور امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں پوچھے گئے۔ ترجمان نے ان سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے خیال میں امریکہ بھارت کی طرز پر پاکستان کے ساتھ بھی غیر فوجی جوہری معاہدہ کرے اور پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتے کیونکہ بھارت اور پاکستان دونوں جوہری قوتیں ہیں۔ ترجمان سے جب رچرڈ باؤچر کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا جس میں انہوں نے پاکستان میں فوج کو سویلین اداروں کے ماتحت ہونے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا تو انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ پاکستانی حکومت اور عوام کا ہے اور اس کا فیصلہ بھی وہی کریں گے۔ ایران کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف فوجی قوت کے استعمال کے خلاف ہے کیونکہ اس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو گا۔ | اسی بارے میں چھتیس غیرملکی ماہی گیر گرفتار30 March, 2006 | پاکستان قیدیوں کا تبادلہ شروع12 September, 2005 | پاکستان پاکستان: 371 بھارتی ماہی گیر واپس 10 September, 2005 | پاکستان مچھلی کشی: ماہی گیروں کااحتجاج31 August, 2005 | پاکستان ڈیرہ سو پاکستانی مچھیرے رہا19 April, 2005 | پاکستان بھارت سے چوبیس پاکستانی قیدی رہا14 April, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||