BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 April, 2005, 20:57 GMT 01:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ سو پاکستانی مچھیرے رہا

ہندوستان ماہی گیر
کراچی سے رہائی کے بعد ہندوستانی ماہی گیر لاہور جا رہے ہیں۔
بھارت میں قید ایک سو چھپن پاکستانی مچھیرے رہا ہوکر آج واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

بھارت نے صدر جنرل پرویزمشرف کے دورے کے موقع پر ان ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جنہیں بھارت کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

رینجرز حکام کے مطابق آج جو ماہی گیر واہگہ سے لاہور پہنچے ان میں سے پچہتر کا تعلق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے ہے اور باقی کا تعلق کراچی کے اردگرد کے جزیروں سے۔

اس سال کے شروع سے اب تک دونوں ملک ایک دوسرے کے تقریبا ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کا تبادلہ کرچکے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ چند ماہ میں تقریبا سات سو بھارتی مچھیروں کو رہا کیا ہے۔

تاہم سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں پیر کے روز پاکستان کے کوسٹ گارڈ نے چھتیس بھارتی مچھیروں کو بحیرہ عرب میں پاکستان کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی مچھیرے پاکستانی حدود میں داخل ہوکر قیمتی مچھلیاں کڑتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد