اردگان یورپی یونین ممالک پر برہم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے یورپی یونین کے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کردستان ورکرز پارٹی یا ’پی کے کے‘ کے کارکنوں سے نمٹنے کے لیے قابلِ ذکر کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین میں شامل ممالک نہ تو ’پی کے کے‘ کے اراکین کو گرفتار کر رہے ہیں اور نہ ہی انہیں ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ طیب اردگان نے یہ بات ’پی کے کے‘ کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے ترک علاقے میں کی جانے والی کارروائیوں پر قابو پانے کے حوالے سے عراق اور ترکی کے بے نتیجہ مذاکرت کے اختتام کے بعد کہی۔ ترکی پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ اب مزید کوئی حملہ برداشت نہیں کرے گا اور اس نے شمالی عراقی سرحد پر فوجیں بھی جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ رجب طیب اردگان نے ’پی کے کے‘ کے حوالے سے یورپی یونین کے ممالک کے خلوص پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ’ کسی یورپی ملک نے اب تک پی کے کے کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے باوجود اس کے ممبران کو ترکی کے حوالے نہیں کیا ہے‘۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طیب اردگان نے کسی ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم آسٹریا کی جانب سے ’پی کے کے‘ کے ایک سینئر ممبر کوگرفتار نہ کرنے کے واقعے کی جانب اشارہ ضرور کیا۔
یاد رہے کہ عراق اور ترکی کے درمیان کرد تنازعے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات جمعہ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔ بغداد میں بی بی سی کے نمائندے جم میور کا کہنا ہے کہ بات چیت میں شامل عراقی وفد کا کہنا ہے ان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز قابل عمل اور حقیقت پسندانہ ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق ان تجاویز میں سرحد کی نگرانی کے لیے کثیر القومی فوج کی تعیناتی، عراقی سرحدی چوکیوں پر دوبارہ تعیناتی اور پی کے کے کے مالی ذرائع پر پابندی لگانے جیسی باتیں شامل ہیں۔ ادھر ترکی کا کہنا ہے کہ عراقی تجاویز پر عمل میں وقت لگ سکتا ہے۔ ترکی چاہتا ہے کہ شمالی عراق کی پہاڑیوں میں قائم پی کے کے کیمپ فوری طور پر بند کیے جائیں اور ان کی قیادت کو ترکی کے حوالے کیا جائے۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان اس حوالے سے پانچ نومبر کو امریکی صدر جارج بش سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں اور ایک سینیئر ترک جنرل کے مطابق عراقی علاقے میں ترک فوج کی کارروائی اس ملاقات سے قبل ممکن نہیں ۔ |
اسی بارے میں صبر کاپیمانہ لبریز ہورہا ہے: عبداللہ گل25 October, 2007 | آس پاس ’فوجی کارروائی آخری حربہ ہوگا‘23 October, 2007 | آس پاس ترکی عراق میں فوج بھیج سکتا ہے: طیب23 October, 2007 | آس پاس ’علیحدگی پسندوں پر فتح ضروری‘21 October, 2007 | آس پاس عراقی سرحد: بارہ ترک فوجی ہلاک21 October, 2007 | آس پاس ترکی: سرحد پار آپریشن کی دھمکی09 October, 2007 | آس پاس عراق دہشتگردوں سے دور ہو: ترکی 16 October, 2007 | آس پاس ترک سفیر کو واپسی کی ہدایت12 October, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||