عراقی سرحد: بارہ ترک فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی سرحد کے نزدیک ایک حملے میں کم ازکم پندرہ ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فوجی کردستان ورکر پارٹی ( پی کے کے) کے چھاپہ ماروں کے ایک حملے میں مارے گئے۔ پانچ دن قبل ہی ترکی کی پارلیمان نے فوج کو سرحد پار آپریشن کی اجازت دی تھی تاکہ علاقے میں سرگرم شدت پسندوں کو تلاش کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ ایسے متعدد حملوں کے بعد کیا گیا جن میں تقریباً تیس فوجی مارے گئے تھے ان حملوں کے لیے ’پی کے کے‘ کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق باغیوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ فوجی یونٹ پر حملہ کیا جس میں متعدد فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔مسٹر اردگان نے ترک ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے سکیورٹی افسران اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس کرنے والے ہیں۔ شمالی عراق کے خود مختار کرد خطے میں سکیورٹی افسران نے بتایا کہ ترک فوج نے سرحد پار فائرنگ کی لیکن کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ استنبول میں بی بی سی کی نامہ نگار سارہ رینسفورڈ کا کہنا ہے کہ خیال ہے کہ شمالی عراق میں ’پی کے کے‘ کے تقریباً تین ہزار شدت پسند سرگرم ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد عوام اور فوج کی جانب سے حکومت پر دباؤ بڑھ جائےگا کہ وہ عراق میں سرگرم کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کرے۔ امریکہ نے ترکی سے تحمل کی اپیل کی ہے۔امریکہ اور عراق کو خدشہ ہے کہ کسی بھی طرح کی دراندازی عراق کے سب سے پر امن علاقے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔ ترکی امریکہ اور عراق سے اپیل کرتا رہا ہے کہ وہ ترکی کی سرحد کے ساتھ لگنے والے پہاڑی علاقوں میں ’پی کے کے‘ باغیوں کے خلاف کارروائی کریں اور عراقی پارلیمان کی جانب سے فوج کو سرحد پار عراق میں کارروائی کرنے کی اجازت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ترکی اس مسئلے پر بہت سنجیدہ ہے کہ اس کے اتحادی ممالک ’پی کے کے‘ کے بارے میں کوئی کارروائی کریں۔ واشنگٹن ’پی کے کے‘ کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں رکھتا ہے لیکن امریکہ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عراق کے ساتھ مل کر کام کرے۔ |
اسی بارے میں ترکی: سرحد پار آپریشن کی دھمکی09 October, 2007 | آس پاس عراق دہشتگردوں سے دور ہو: ترکی 16 October, 2007 | آس پاس ترک سفیر کو واپسی کی ہدایت12 October, 2007 | آس پاس ترکی میں بم دھماکہ، سات ہلاک13 September, 2006 | آس پاس ’ترکی میں مغرب مخالفت میں اضافہ‘20 July, 2006 | آس پاس ایرانی، ترک افواج عراقی سرحد پر جمع06 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||