ترکی صدارتی انتخابات کالعدم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی میں آئینی عدالت نے گزشتہ جمعہ کو پارلیمان میں ہونے والے صدارتی انتحابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ان صدارتی انتخابات کے واحد امیدوار وزیر خارجہ عبداللہ گل سیکولر جماعتوں کی طرف سے بائیکاٹ کی وجہ سے مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وزیر خارجہ عبداللہ گل پر مخفی مذہبی ایجنڈا رکھنے کا الزام لگانے والی جماعتوں نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ صدارتی انتخابات کے وقت پارلیمان میں ’کورم‘ نہیں تھا یا ارکان کی مطلوبہ تعداد میں موجود نہیں تھے۔ آئینی عدالت نے حزب مخالف کی جماعتوں کا یہ مؤقف تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سو پچاس ارکان پر مشتمل ایوان کے دو تہائی ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے۔ آئینی عدالت کے اس فیصلہ کے خلاف اپیل بھی دائر نہیں کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تین سو اکسٹھ ارکان نے ووٹ دیا جبکہ کورم کے لیے تین سو چھیاسٹھ ارکان کی موجودگی ضروری ہے۔ حکومتی جماعت کے ترجمان جمیل چیچک کا کہنا ہے کہ برسرِ اقتدار جماعت ’اے کے‘ بدھ کو وزیر خارجہ عبداللہ گل کو دوبارہ نامزد کرے گی۔ جمیل چیچک نے کہا کہ حکمران جماعت حزب اختلاف کی طرف سے جلد عام انتخابات کرانے کا مطالبہ ماننے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ امیدوار کے لیے عمر حد کم کر کے پچیس سال کر دی جائے۔ حکمران جماعت کو یقین ہے کہ امیدواروں کی عمر کی حد کم کرنے سے ان کے انتخابات میں کامیابی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ عبداللہ گل اور اردگان دونوں کا تعلق حکمران جماعت سے ہے۔ ان کا پس منظر مذہبی ہے انہیں پارلیمان میں اکثریت حاصل ہے۔ | اسی بارے میں ترکی سائپرس کو راستہ دینے پر تیار08 December, 2006 | آس پاس آرمینیائی صحافی کے قتل کی مذمت20 January, 2007 | آس پاس شاہراہ ریشم کی ایک اور کڑی08 February, 2007 | آس پاس مذہب اور سیاست علیحدہ علیحدہ15 April, 2007 | آس پاس ترکی: انتخابات، فوج کی وارننگ28 April, 2007 | آس پاس ترکی: سیکولرازم کے حق میں جلوس29 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||