BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 April, 2007, 17:42 GMT 22:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترکی: سیکولرازم کے حق میں جلوس
ترکی کی فوج خود کو سکیولرازم کا محافظ سمجھتی ہے
ترکی میں صدارتی انتخابات کے تنازعہ کے دوران ہزاروں لوگوں نے اتوار کو استنبول میں سیکولرازم کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ حکومتی جماعت کے صدارتی امیدوار اپنی اسلامی بنیادوں کے ساتھ مخلص رہیں گے۔


صدارتی امیدوار عبداللہ گل پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اپنے مخالفین اور فوج کی طرف سے شدید تنقید کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

عبداللہ گل صدراتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جیت نہیں سکے کیونکہ حزب مخالف کے ارکان اسمبلی نے اس مرحلے کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ یہ ارکان اس مرحلے کی قانونی حیثیت کو آئینی عدالت میں چیلنج بھی کر رہے ہیں۔

جمعہ کو فوج نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر شدت پسند اسلام کو برداشت کرنے پر تنقید کرنے کے علاوہ اس بات کا بھی اعادہ کیا تھا کہ فوج مذہب اور سیاست کو الگ رکھنے کے اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔

عبداللہ گل کو قدرے نرم خیالات کا حامل سمجھا جاتا ہے

اتوار کے مظاہرین کے علاوہ ملک کی کاروباری شخصیات نے بھی ایک بیان میں عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کو کالعدم قرار دے کر قبل از معیاد انتخابات کی راہ ہموار کرے۔

عبداللہ گل نے وزیرخارجہ کے طور پر ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے لئے ہونے والے مذاکرات میں ملک کی نمائدگی کی تھی اور انہیں جسٹس پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم طیب اردغان کے مقابلے میں قدرے نرم خیالات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

صدارت کے امیداوار کے طور پر اپنی نامزدگی پر انہوں نے کہا تھا ’ترکی کے صدر کے لیے ضروری ہے کہ وہ مذہب اور سیاست کو الگ رکھنے کا قائل ہو اور اگر میں صدر منتخب ہوتا ہوں تو میں ایسا ہی کروں گا۔‘ لیکن کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عبداللہ گل اپنی مذہبی بنیادوں سے قربت رکھتے ہیں اور ان کی اہلیہ ملک کی پہلی خاتون اول ہوں گی جو سر پر سکارف لیں گی۔

ترکی میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ملک کے سکیولر الیٹ کو خدشہ ہے کہ عبداللہ گل کی کامیابی سے ترک جمہوریہ کو نقصان ہوسکتا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کو آئینی عدالت کے لیے اشارہ سمجھا جارہا ہے۔

دوسرے دور کی ووٹنگ بدھ کو متوقع ہے اور ترکی کی آئینی عدالت نے کہا ہے کہ اور بدھ سے قبل ہی اس بارے میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اگر آئینی عدالت نے پہلے دور کی ووٹنگ کو ناقص قرار دیا تو وزیراعظم طیب اردغان کو ملک میں عام انتخابات کرانے ہوں گے۔

ترکی مظاہرہمذہب اور سیاست
ترکی میں سیکولرازم کے حق میں بڑا مظاہرہ
پوپ مسجد میںپاپائے روم مسجد میں
پاپائے روم بینیڈکٹ نے مسجد کا دورہ کیا ہے۔
ترکی استنبولیورپی یونین اور ترکی
یورپ میں ترکی کے حامی اور مخالف کون کون؟
بلند ایجوتبلند ایجوت کا انتقال
وہ پانچ بار ترکی کے وزیر اعظم بنے تھے
استنبولیورپی یونین کا چیلنج
ترکی یورپی یونین میں شامل ہوسکے گا؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد