عراق دہشتگردوں سے دور ہو: ترکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے عراق سے کہا ہے کہ وہ اپنے اور دہشت گرد تنظیموں کے درمیان ایک دیوار کھڑی کرے۔ ان کا اشارہ شمالی عراق میں آباد کرد علیحدگی پسندوں سے ہے۔ ترک وزیراعظم اس بیان سے ایک ہی روز قبل ترک پارلیمنٹ سے فوج کو یہ اجازت دینے کی درخواست کر چکے ہیں کہ وہ سرحد پار نیم خود مختار ترک علاقے میں فوجی کارروائی کر سکے۔ ادھر عراق میں وزیراعظم نوری المالکی ترکی کے عزائم پر غور کے لیے کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر چکے ہیں۔ ترکی ایک عرصہ سے یہ کہتا رہا ہے کہ ترک علیحدگی پسند مذکورہ علاقے کو ترکی پر حملوں اور ان کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ عراق نے حال ہی میں ترکی کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں لیکن وہ اپنے علاقوں میں کسی قسم کی فوجی دراندازی کے خلاف ہے۔ علیحدگی پسند کردوں کی جانب سے حالیہ چند دنوں کے دوران مختلف حملوں میں پندرہ ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم طیب اردگان پر علیحدگی پسند کردوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کو بھی طیب اردگان نے اعلٰی حکام کے ایک اجلاس میں علیحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف سخت اقدامات پر غور کیا جن میں شمالی عراق میں فوجی آپریشن بھی شامل تھا۔ | اسی بارے میں ترکی: سرحد پار آپریشن کی دھمکی09 October, 2007 | آس پاس عراق: سیاسی بحران کےحل کی کوششیں19 August, 2007 | آس پاس عراق: نیا امریکی فوجی آپریشن14 August, 2007 | آس پاس ترکی: انتخابات، فوج کی وارننگ28 April, 2007 | آس پاس ترکی: عبداللہ گل صدر منتخب28 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||