BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 July, 2006, 16:19 GMT 21:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ترکی میں مغرب مخالفت میں اضافہ‘
 وزیرِخارجہ عبداللہ گل
وزیرِخارجہ عبداللہ گل کے مطابق ترکی میں مغرب مخالف رویہ جِلا پا رہا ہے
ترکی کے وزیرِخارجہ عبداللہ گل نے خبردار کیا ہے کہ اعتدال پسند ترک امریکہ مخالف اور یورپ مخالف ہوتے جا رہے ہیں۔

مسٹر عبداللہ گُل کے مطابق ترک شہریوں کی ناراضگی کی بنیادی وجوہات میں لبنان میں اسرائیل کے حملے کو حاصل امریکی حمایت اور یوریین یونین میں شمولیت کے سلسلے میں ترکی کو درپیش مسائل ہیں۔

وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ انقرہ پر دباؤ ڈالا جا سکتا ھے کہ عراق سے ہونے والے کرد باغیوں کے سرحد پار حملوں کو روک دے۔

عبداللہ گل نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوۓ کیا۔

’اعتدال پسند ترک امریکہ اور یورپ کے خلاف ہو رھے ہیں- اگر ہمارے پڑھے لکھے ’جوشیلے اور معاشی سرگرمیوں میں ملوث نوجوانوں کے رویے تلخی کا شکار ہو گئے ہیں تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ نوجوانوں کے خیالات عالمی پالیسیوں کے بارے میں تبدیل ہو گئے ہیں جو کہ بہت ہی خطرناک ہے۔

یورپین یونین کے موضوع پر بات کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ قبرص کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے جون میں بنائی گئ پالیسی کی ناکامی ایسے میں آگ کو ہوا دینے کا کام کر رہی ہے۔

قبرص نے دھمکی دی ہے کے اگر انقرہ نے اپنے بندرگاہیں اور ہوائی اڈے یونانی قبرص کے بحری اور ہوائی جہازوں کے لیئے نہ کھولے تو وہ ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو ویٹو کر دے گا۔

لیکن وزیرِخارجہ نے کہا کہ ترکی کے ارکان پارلیمینٹ اس بات کو رد کر دیں گے جب تک کہ قبرص خود شمالی قبرص میں ترکی اور قبرص کی براہِ راست تجارت پر سے پابندی نہ اٹھا لے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ یورپی ممالک قبرص کے مسئلے کو اٹھا کر ترکی کی شمولیت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد