BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترکی کی شمولیت کے لیے مذاکرات
ترکی نے مذاکرات کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی تھی
یورپی یونین کے رکن ملکوں کے وزراء خارجہ ترکی کو یورپی یونین میں رکنیت دینے کے لیئے مذاکرات شروع کرنے سے پہلے قبرص کی طرف سے آخری لمحات پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کے باوجود ایک متفقہ موقف اختیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اتوار کی رات کو قبرص کی طرف سے اعتراضات اٹھائے جانے کی وجہ سے قبرص اور یورپی یونین کے موجودہ صدر آسٹریا کے درمیان ہنگامی طور پر مذاکرات ہوئے۔

قبرص یورپی برادری پر زور ڈال رہا ہے کہ وہ ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کو اس بات سے مشروط کرے کہ وہ قبرص کی انیس سو چوہہتر میں ہونے والی تقسیم کو تسلیم کرے اور اپنی بندرگاہوں کو قبرص کے جہازوں کے لیئے کھولے۔

ترکی نے دھمکی دی تھی کہ اگر قبرص نے مصالحت نہ کی تو وہ یورپی یونین کے لیکسمبرگ میں ہونے والے مذاکرات کا بائیکاٹ کرے گا۔

 اس اتفاقِ رائے کا مطلب ہے کہ یورپی یونین میں شمولیت کے لیئے ترکی صحیح راہ پر گامزن ہے

یورپی یونین نے انقرہ میں اس بارے میں ہونے والے اتفاق رائے سے ترکی کو آگاہ کر دیا تھا۔ آخری لمحات پر پیدا ہونے والے تعطل کی وجہ سے ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی لیکسمبرگ روانگی کو مؤخر کر دیا تھا۔

اس اتفاقِ رائے کا مطلب ہے کہ یورپی یونین میں شمولیت کے لیئے ترکی صحیح راہ پر گامزن ہے اور یورپی یونین میں شمولیت کے لیئے پینتیس ابواب میں پہلے اور آسان ترین باب کو کامیابی سے پورا کر لے گا۔

قبرص کو مئی دوہزار چار میں یورپی یونین کی رکنیت دی گئی تھی۔

قبرص کی انیس سو چوہہتر میں تقسیم ہو گئی تھی۔ ترکی نے شمالی قبرص پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ جنوبی قبرص پر یونان نے قبضہ کر لیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد