BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 December, 2004, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترکی اور یورپ کے معاہدے کاخیرمقدم
مذاکرات اکتوبر 2005 میں ہوں گے
مذاکرات اکتوبر 2005 میں ہوں گے
یورپی یونین کے ترکی کو رکنیت دینے کے بارے میں مذاکرات کوشروع کرنے کے فیصلے کو وسیع پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

تاہم ترکی کے وزیر اعظم طیب ارزگان کو ملک کے اندر یورپی یونین میں شمولیت کے بارے میں بہت سےسخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں میں یہ پیش رفت ترکی کی طرف سے اس یقین دہانی کے بعد عمل میں آئی ہے کہ وہ یونانی قبرص کو تسلیم کر لے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں ترکی ایک مثبت جہموری قوت ثابت ہو گا۔

ارزگان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ ہونے والا سمجھوتے سے قبرص کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ وہ چاہتے تھے وہ سو فیصد نہیں حاصل نہیں کر سکے۔

استنبول میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار جونی ڈیمنڈ کا کہنا ہے کہ بہت سے ترک اس بات پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں کہ یونانی قبرص کو تسلیم کرنا شمالی یا ترکی کے زیر انتظام قبرص میں رہنے والوں کا سودا کرنے کے مترادف ہوگا۔

ارزگان پر سیاسی مخالفیں کی طرف سے تنقید کی جاتی ہے کہ قبرص کے مسئلہ پر ان کا رویہ نرم ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے بہت بھاری معاوضہ ادا کیا ہے۔

ترکی کو یورپی یونین میں شامل کرنے کے مذاکرات تین اکتوبر دو ہزار پانچ کو ہونا قرار پائے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد