BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 May, 2007, 03:43 GMT 08:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ماحول کے بچاؤ کیلیے معاہدہ ہوگیا‘
بیژنگ
گرین ہاؤس گیسز کو محدود کرنے کی معاشی لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں اقوام متحدہ کی ماحولیات و موسمی تبدیلی سے متعلق ایک اہم کانفرنس میں عالمی حدت سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔
اس حوالے سے چین کے تحفظات پر طویل بحث بھی کی گئی۔ متنازعہ مسائل میں کیوٹو پروٹوکول کی زبان، آلودگی کم کرنے کی لاگت اور جوہری توانائی شامل تھے۔

موسمیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل (آئی پی پی سی) کے اس سال کے اندازوں کا تیسرا حصہ آلودگی کم کرنے اور معاشی مسائل پر قابو پانے کے طریقے ڈھونڈتا نظر آرہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پر رپورٹ جمعہ کو جاری ہونا ہے۔

جنوبی افریقہ کے مندوب پیٹر لوکی نے خبر رساں ادارے اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا ’سب طے ہوگیا ہے ۔۔۔۔ اور پیغام یہ ہے کہ ہمیں اب کچھ کرنا ہے‘۔

چین کے قلیل المیعاد مفادات
 چین کی کوشش رہی کہ ایسے تمام حوالوں کو مسودے سے خارج کر دیا جائے جس سے اس کے قلیل المیعاد معاشی مفادات کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو
کانفرنس مندوبین

مندوبین کے مطابق چین نے بار بار کوشش کی کہ کانفرنس کے مسودے میں بعض جگہ لب و لہجے کو ذرا نرم کیا جائے۔ اس کی کوشش رہی کہ ایسے تمام حوالوں کو مسودے سے خارج کر دیا جائے جس سے اس کے قلیل المیعاد معاشی مفادات کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔

آئی پی سی سی رواں سال کے دوران پہلے ہی دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کی سائنس اور اس کےا ثرات کے دو اور پہلوؤں پر جائزہ رپورٹس دے چکا ہے۔

کانفرنس کی رپورٹ میں ماحول میں گرین ہاؤس گیسز کو محدود کرنے کی معاشی لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ بی بی سی کے ماحولیات کے نامہ نگار رچرڈ بلیک کے مطابق گرین ہاؤس گیسز کو کاربن ڈائی اکسائیڈ کے فی ملین 650 حصوں (پی پی ایم) کے برابر محدود کرنے سے دنیا کی کل مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) 0.2 فیصد کم ہو جائے گی۔

نامہ نگار کے مطابق گرین ہاؤس گیسز کو اگر 550 پی پی ایم تک محدود کرنے کی سعی کی گئی تو دنیا کی جی ڈی پی 0.6 فیصد کم ہوجائے گی۔ گرین ہاؤس گیسز کا موجودہ ماحولیاتی حجم 425 پی پی ایم ہے اور بہت سے ماحولیاتی

گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے مسئلے کا کوئی مناسب حل تلاش نہیں کیا جا سکا
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسے 450 پی پی ایم سے آگے نہ بڑھنے دینے سے بڑے ماحولیاتی مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

آئی پی سی سی کے مطابق گرین ہاؤس گیسز کے حجم کو اس سطح تک محدود رکھنے کی لاگت دنیا کی 3 فیصد جی ڈی پی کے برابر ہو سکتی ہے۔

کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر سٹیفن شنیڈر کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے حجم کو 450 پی پی ایم تک محدود رکھنا اب نا ممکن ہے۔ ان کے مطابق تاہم انہیں 450 سے 550 پی پی ایم کے درمیان رکھنے کی کوشش کی جا سکتی ہے وگرنہ درجہ حرارت میں دو سے تین درجے اضافے سے ساحلی علاقوں پر مسائل، پہاڑی گلیشیئرز کے غائب ہونے اور برف کی چادروں کے پگھلاؤ کا خطرہ رہے گا۔

غریب بھگتیں گے
موسمی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کی تفصیلی رپورٹ
سر رچرڈ برانسن25 ملین ڈالر کا انعام
کاربن ڈائی آکسائڈ کم کرنے کا طریقے بتانے پر
موسم کی تبدیلیماحولیاتی تبدیلیاں
پیشین گوئی کے لیے کمپیوٹر ماڈل کا استعال
سطح سمندر میں اضافہسمندر بڑھنے لگے
حدت انگیز گیسوں میں تیزی سے اضافہ
ماحولیاتی کانفرنس
امریکہ کی موسمیاتی کانفرنس کو وارننگ
عالمی حدت اضافہ
حدت میں اضافہ ایک حقیقت، ذمہ دار انسان
سورجممکنہ موسمی خطرات
زمین پر موسمی تبدیلیوں سے کیا ہونے والا ہے؟
اسی بارے میں
ڈیموکریٹس کی توجہ ماحولیات پر
02 December, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد