ماحولیاتی تبدیلیاں اور کمپیوٹر ماڈل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماہرین کا کہنا ہے کہ روز بروز موسم کی پیشین گوئی اور دور رس ماحولیات کی تبدیلی کے متعلق جانکاری دینے کے لیے کمپیوٹرماڈل کا استعمال سب سے کار گرطریقہ کار ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق کمپیوٹر ماڈل سے ریاضی کے وہ پیچیدہ اصول بآسانی حل ہوجاتے ہیں جو موسم یا موحولیات میں ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ کمپیوٹر ماڈلز کو کئی طرح سے آزمایا اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے ماضی قریب کے موسم اور ماحول کو فضاء میں اس وقت اور نوعیت کی مناسبت سے دوبارہ’پیدا‘ کیا جا سکتا ہے۔ اس ماڈل سے دور قدیم کے موسم اور ماحول کو بھی ازسر نو پیدا کیا جاسکتا ہے جو بہت کم مقدار میں دستیاب ہیں۔ کائنات کے متعلق ہمارے علم اور سمجھ بوجھ میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے ان ماڈلز کے استعمال میں بھی بہتری آئی ہے۔ دوسرے کمپیوٹر کی طاقت اور اس کی سپیڈ میں زبردست اضافہ ہوا جس کے سبب ماڈل کے ذریعے موسم اور ماحولیات کا باریک بینی سے تجزیہ کرنا بھی آسان ہوگیا ہے۔
ماحولیات اور موسم کا تجزیہ کرنے میں کئی پیچیدہ طور طریقوں سےگزرنا ہوتا ہے اور ان ماڈلز میں ان تمام چیزوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی ضرورت ہے۔ سنہ انیس ستّر کے زمانے کے ماڈلز میں صرف فضاء کی نمائندگی ہوتی تھی اور بارش بھی شامل تھی لیکن بادلوں کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ موجودہ دور کے ماحولیات سے متعلق ماڈلز میں بادل کی حرکات و سکنات، سمندر، زمینی سطح اور خلائی کثافت جیسے تمام عوامل شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق موسم کی صحیح پیشین گوئی کے لیے ماڈلز میں ان چيزوں کی کافی اہمیت ہے۔ مثال کے طور پر اگر دن میں بادل گھرے ہوں تو موسم ٹھنڈا رہےگا لیکن اگر رات میں بادل گھرے ہوں تو رات قدرے گرم ہوگی کیونکہ بادلوں کے سبب دن کی گرمی نکل نہیں پاتی ہے۔ اسی مناسبت سے سمندر میں پانی کی حرکت اور زمین پر سورج کی گرمی موسم کی تبدیلی میں دوسرے عوامل کے ساتھ مل کر اپنا اثر دکھاتے ہیں۔ موسمیات اور ماحولیات کے شعبہ میں کمپیوٹر کا استعال بہت زیادہ کیا گیا ہے لیکن ابتداء میں کمپیوٹر سست رفتار اور کم طاقت کے ہوتے تھے۔
آج کل تیز رفتار اور طاقت ور کمپیوٹر دستیاب ہیں جن سے کافی مدد مل رہی ہے لیکن ابھی بھی اس میں زبردست اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اب تو یہ بات بھی تسلیم کر لی گئی ہے کہ ماحولیات میں زبردست تبدیلی انسانوں کی خود کی کرتوت کا نتیجہ ہے اور اس میں مزید تبدیلیا ہوں گی، ایسے وقت میں یہ اور ضروری ہے کہ سائنس ماحولیات کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ ترقی کرے تاکہ موسم اور ماحولیات کے متعلق اور صحیح پیشین گوئی کی جا سکے۔ | اسی بارے میں آئندہ صدی کے موسم کی پیشگوئی12 September, 2003 | نیٹ سائنس دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے27 January, 2005 | نیٹ سائنس ماحولیاتی کانفرنس حتمی مرحلے میں07 December, 2005 | نیٹ سائنس جنگلات کی تباہی، شدید قحط کاخطرہ16 April, 2006 | نیٹ سائنس ’ماحول کیلیے فنڈ بڑھائیں‘06 August, 2006 | نیٹ سائنس موسم تیزی سے بدل رہے ہیں01 September, 2006 | نیٹ سائنس بدلتےموسم،خشک سالی کا خطرہ20 October, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||