آئندہ صدی کے موسم کی پیشگوئی  | | موسموں کی گتھی سلجھانا آسان نہیں |
دنیا بھر میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد سے برطانیہ میں شروع کئے جانے والے ایک پراجیکٹ میں حصہ لینے کے لئے کہا جا رہا جس کے تحت اگلی صدی کے موسم کی پیشگوئی کی جا سکے گی۔ کوئی دنیا میں کہیں بھی رہتا ہو وہ اس تجربے میں حصہ لے سکتا ہے۔ منتظمین اسے دنیا کے موسموں کو سمجھنے کے بارے سب سے بڑی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اس تجربے کے بعد مستقبل کے موسم کے بارے میں کافی حد تک صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔ اس تجربے کا آغاز بارہ ستمبر کو لندن کے سائنس میوزیم اور برِٹِش ایسو سی ایشن کے سیلفورڈ میں ہونے والے سائنس میلے میں کیا جائے گا۔  | | گھرمیں استعمال ہونے والا کمپیوٹر بھی اس تجربے میں استعمال ہو سکتا ہے |
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجربے کو کامیاب بنانے کے لئے کم سے کم بیس ہزار افراد کا اس میں حصہ لینا ضروری ہے۔ اگر یہ تعداد دس لاکھ ہو جائے تو زیادہ اچھا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس تجربے میں شامل کرنے کے لئے مذکورہ ویب سائٹ پر موسم کے بارے میں معلومات کے علاوہ دلچسپ تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔ |