BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 January, 2005, 02:45 GMT 07:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زمین پر کیا ہونے والا ہے؟
پگھلتی ہوئی برف
’عالمی درجہ حرارت میں اضافہ نقصان دہ ہوگا‘
برطانیہ میں منگل سے شروع ہونی والی تین روزہ کانفرنس کے دوران دنیا میں حکومتوں کو بدلتے موسم کی وجہ سے در پیش مسائل پر غور کیا جائے گا۔

موسمیاتی تبدیلیاں اس وقت دنیا کے سامنے سب سے اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے دو سو کے قریب مندوبین تبدیلی کے بارے میں فیصلہ کریں گے کہ اسے خطرناک قرار دینے کی حد کیا ہونی چاہیے۔ حکومتوں کے لیے اس حد کے تعین سے موسم میں تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانا آسان ہو جائےگا۔

کانفرنس کا اعلان گزشتہ سال ستمبر میں برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کیا تھا۔

کانفرنس کے دوران تین نکات پر بات چیت ہوگی۔ اوّلاً یہ کہ موسم کی تبدیلیوں کا دنیا کے مختلف خطوں اور دنیا پر کیا اثر پڑتا ہے؟ دوئم کہ ان تبدیلیوں کا زمین پر گیسوں کی مقدار پر کیا اثر پڑے گا اور ان کے تناسب کو ٹھیک رکھنے کے لیے کیا ضروری ہے اور اخیراً کہ گرین ہاؤس گیسوں کی ضروری مقدار کو قائم رکھنے میں ٹیکنالوجی سے کیا مدد لی جا سکتی ہے اور اس کے اخراجات کیا ہوں گے؟

یورپی یونین کے مطابق عالمی درجہ حرارت سالانہ اوسطاً دو ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں بڑھنا چاہیے۔

ڈاکٹر جیف ڈینکنز جو تیس سال سے محکمہ موسمیات میں کام کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ سنہ اکیس سو تک عالمی درجہ حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد