BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 December, 2006, 19:25 GMT 00:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیموکریٹس کی توجہ ماحولیات پر

ٹریفک
امریکہ سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیس پیدا کرنے والا ملک ہے۔
حالیہ امریکی کانگریس کے انتخابات میں عالمی حدت اور ماحولیات میں تبدیلی جیسے مسائل کو زیادہ ‏اہمیت نہیں دی گئی تھی۔ لیکن اب کانگریس کے دونوں ایوانوں پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہے اور اس سیاسی تبدیلی کا مطلب ہے کہ اب اہم ماحولیاتی مسائل پر زیادہ توجہ دی جا سکتی ہے۔

امریکہ سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیس پیدا کرنے والا ملک ہے اور اس نے کیوٹو معاہدے پر دستخط سے بھی انکار کیا تھا جس کے تحت اس طرح کی گیسوں کی ایک حد مقرر کی گئی تھی۔

لہذا امریکی صدر جارج بش نے کاربن ڈائی اوکسائڈ کی پیداوار کو کم کرنے کے لیے نئے سائنسی طریقے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اس سال کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا تھا کہ امریکہ کو ’تیل کا نشہ‘ ہے ۔ ’امریکہ کو مقابلے میں رہنے کے لیے کم خرچ توانائی کی ضرورت ہے اور ’تیل کے انحصار‘ کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ نئی ٹیکنالوجی ہے‘۔

اب چیونکہ کانگریس کےدونوں ایوانوں پرڈیموکریٹک پارٹی کا قبضہ ہے اس لیے سینئر ڈیموکریٹس کو توقع ہے کہ وہ صدر بش کو اس بات پر راضی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کہ گرین ہاؤس گیسوں پر حد مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔

سینیٹ کی توانائی کی کمیٹی کے نئے رہنما ڈیموکریٹک پارٹی کے جیف بِنگامن کا کہنا ہے ’ہمارے پاس اب موقع ہے کہ صاف توانائی، دوبارہ قابل استعمال توانائی، عالمی حدت، ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو اجاگر کریں کیو نکہ ایسا کرنا گزشتہ کئی سالوں سے ممکن نہیں تھا۔

بِنگامن وفاقی سطح پرگرین ہاؤس گیسوں کی پیداوار پر حد لاگو کرنے کے حق میں ہیں۔ حال میں انہوں نے دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ مل کر صدر بش کوایک خط لکھا جس میں انہوں نے صدر بش سے کہا کہ وہ عالمی حدت کے مسئلے کا حل نکالنے کے لیے دوسرے ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کریں۔

اسی بارے میں
تبدیلئ آب و ہوا، سربراہ اجلاس
28 November, 2005 | نیٹ سائنس
عالمی حدت سے حیوانات کو خطرہ
06 October, 2005 | نیٹ سائنس
عالمی حدت میں اضافہ حقیقت ہے
18 February, 2005 | نیٹ سائنس
عالمی حدت میں خطرناک اضافہ
16 June, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد