BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 November, 2005, 11:29 GMT 16:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تبدیلئ آب و ہوا، سربراہ اجلاس
عالمی حدت میں اضافہ سے ماحولیاتی بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے
اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی ماحولیاتی کانفرنس کینیڈا کے شہر مونٹریال میں شروع ہو رہی ہے۔ کیوٹو پروٹوکول کے نافذ ہونے کے بعد یہ پہلی عالمی ماحولیاتی کانفرنس ہے ۔

امریکہ جس نے کیوٹو پروٹوکول پر دستخط نہیں کیے ہیں، کا کہنا ہے کہ اگر کانفرنس نے امریکہ کو کسی معاملے میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس کی بھر پور مخالفت کرے گا۔

کانفرنس کا ایجنڈے میں سرفہرست گرین ہاوس گیسز کو 2007 تک کنٹرول کرنے کے ٹارگٹ کے بارے میں ہے۔ کانفرنس میں شریک ممالک اس لائحہ عمل کی تیاری کے بارے میں غور کر رہے ہیں کہ اگر 2012 تک اگر ٹارگٹ حاصل نہ کیے جا سکے تو کیا ہونا چاہیے ۔

کیوٹو پروٹوکول دنیا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے لئے بنایا گیا تھا جس کے تحت پچپن بڑے صنعتی ممالک کو سن دو ہزار بارہ تک کاربن ڈائی آکسائڈ جیسی گیسوں کے اخراج میں بڑے پیمانے پر کمی کرنی پڑے گی۔

امریکہ نے گرین ہاؤسں گیسوں کے اخراج میں کمی کے لئے کیوٹو سمجھوتے پر دستخط کرنے سے اس بنیاد پر انکار کردیا تھا کہ اس کے نتیجے میں امریکہ کی ایک بڑی آبادی بیروزگار ہوجائے گی اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد