BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 September, 2004, 08:16 GMT 13:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماحولیاتی مسائل کا خدشہ: چینی اہلکار
چین کیا اپنی ترقی برقرار رکھ سکے گا؟
چین کیا اپنی ترقی برقرار رکھ سکے گا؟
ایک اعلیٰ چینی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ چین میں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی مسائل کا خدشہ ہے جن کی وجہ سے ملک کی اقتصادی ترقی منفی طور پر متاثر ہوگی۔

چین کے ماحولیاتی ادارے کے اہلکار پین یوئی نے کہا کہ چین کی صنعتی ترقی کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ موجودہ وسائل اس کے لئے کافی نہیں ہیں۔

تیزابی بارشیں، فضا اور ندیوں کے پانی میں آلودگی وغیرہ چین کے لئے اہم ماحولیاتی مسائل کے طور پر پیدا ہورہے ہیں۔

چینی اہلکار کا کہنا تھا کہ ان کا ملک مغرب کے ترقیاتی ماڈل کو نہیں اپنا سکتا جس میں وسائل کا استعمال مرکزی ہے، بلکہ چینی شہریوں کو مغربی صارفین کی عادات و اطوار سے گریز کرنے کا سبق دینا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ماحولیات کو صاف کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں رہی ہیں اور حکومت نئے قوانین اور ضابطے لاگو کرے گی تاکہ بہتر ماحولیات اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ چین اپنے اقتصادی مقاصد کو نظرانداز کردے گا۔ گزشتہ بیس برسوں میں صنعتی ترقی بہت زیادہ رہی ہے اور اگر چین نے ترقی کی یہ رفتار برقرار نہ رکھی تو سیاسی اور سماجی مسائل پیدا ہونگے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد