BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 February, 2005, 03:33 GMT 08:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی حدت میں اضافہ حقیقت ہے
News image
عالمی حدت میں اضافہ سے ماحولیاتی بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے
امریکہ میں سائنسدانوں کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ وہ تصدیق کرتے ہیں کہ گلوبل وارمنگ ایک حقیقت ہے اور انسان ہی اس کا ذمہ دار ہے۔

ان سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اُنہوں نے کروڑوں کی تعداد میں درجہ حرارت کے اعداد و شمار سے یہ ثابت کیا ہے کہ سمندرگرم ہوتے جارہے ہیں جن کے عالمی اثرات بہت ہی تباہ کن ہونگے۔

پوری دنیا میں پگھلتی برف پانی کے سائیکل کو تبدیل کررہی ہے جس کے اثرات پہلے تو بحری روؤں پر پڑیں گے اور اس کی وجہ سے موسموں میں عالمی تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے سائنسی ترقی کے امریکی ادارہ کو بتایا کہ اس کی وجوہات صاف طور پر گرین ہاؤس گیسیں ہیں۔ اب تک خیال کیا جاتا رہا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سورج کی شعاعیں، آتش فشاؤں کا پھٹنا اور پیٹرو کاربن ایندھن کے استعمال سے ہوسکتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی صدر بش کے یورپ کے دورے سے کچھ پہلے سامنے آئی ہے ۔ صدر بش کی ماحول کے بارے میں پالیسی یورپ کے رہنماؤں سے مختلف ہے۔

امریکہ نے گرین ہاؤں گیسوں کے اخراج میں کمی کے لئے کیوٹو سمجھوتے پر دستخط کرنے سے اس بنیاد پر انکار کردیا ہے کہ اس کے نتیجے میں امریکہ کی ایک بڑی آبادی بیروزگار ہوجائے گی اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ یورپ یہ پیغام لے کر جارہے ہیں کہ انہیں ماحولیات اور موسم کی تبدیلی کی خاصی فکر ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد