BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 June, 2006, 08:19 GMT 13:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گلوبل وارمنگ کے ڈیٹا میں ابہام
’جس طریقہ کار سے یہ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اس میں کچھ ابہامات موجود ہیں‘
ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیسویں صدی کے اواخر میں میں زمین کا درجہ حرارت گزشتہ 400 یا 1000 سال کے مقابلے میں زیادہ تھا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ پچھلے چند عشروں کے دوران زمین کے بڑھتے درجہ حرارت سے چند حلقوں نے یہ نظریہ قائم کرلیا ہے کہ انسان زمین کا درجہ حرارت بڑھانے میں پیش پیش ہیں۔

اب اس نئی تحقیق جاری کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طریقہ کار سے یہ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، جس سے زمین کے گرم ہونے کے نظریے نے جنم لیا ہے، اس میں کچھ ابہامات موجود ہیں۔

یہ رپورٹ امریکہ کی نیشنل ریسرچ کونسل نے جاری کی ہے اور اس میں تین ایسے سائنسدانوں کے کام کو چیلنج کیا گیا ہے جنہوں 1998 میں جاری کی گئی اپنی تحقیق میں کرہ ارض کے درجہ حرارت کے بڑھنے کی نشاندہی کی تھی۔

نئی تحقیق میں گزشتہ 2000 سال کے دوران زمین کا درجہ حرارت جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تھرمامیٹر کے ذریعے معلوم کیئے گئے درجہ حرارت کا صرف 150 سالہ ریکارڈ موجود ہے چنانچہ اس سے پہلے کا درجہ حرارت جاننے کے لیئے سائنسدانوں کو دیگر کم قابل اعتبار ذرائع پر انحصار کرنا پڑا ہے۔

این آر سی کی رپورٹ میں یہ اخذ کیا گیا ہے کہ شمالی نصف کرہ فلکی بیسویں صدی کی آخری چند دہائیوں کے دوران گزشتہ چار سے ایک ہزار سال کی نسبت زیادہ گرم تھا۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پروفیسر مائیکل مین کے قائم کیئے گئے اس نظریے کی تصدیق نہیں کرسکے ہیں کہ 1990 کی دہائی گرم ترین دہائی تھی اور 1998 گرم ترین سال تھا کیونکہ ماضی بعید کا ڈیٹا حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔

اسی بارے میں
2005: شمال میں گرم ترین سال
15 December, 2005 | نیٹ سائنس
سطح سمندر کی بلندی تباہ کن
24 March, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد