BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 February, 2006, 02:39 GMT 07:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہزار برس بعد اتنی گرمی ہوئی ہے‘
سائسن دانوں نے اس بات کے نئے ثبوت فراہم کیئے ہیں کہ نصف شمالی کرہ کی آب و ہوا میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کرۂ ارض کے شمالی منطقے میں درجۂ حرات میں جتنا زیادہ اضافہ ہوا ہے بارہ سو برس میں نہیں ہوا تھا۔

نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شمال کے تمام خطوں میں نویں صدی کے بعد اتنے طویل عرصے تک اور اس قدر یکسانیت کے ساتھ گرمی بڑھی ہے۔

اس تحقیق سے ماضی میں فراہم کی گئی ان شہادتوں کو تقویت ملتی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ عالمی حدت کا تعلق گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے ہے۔

ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے تازہ ترین نتیجہ نکالنے سے قبل کئی عوامل کو مدِ نظر رکھا اور ماضی کے ریکارڈ پر غور کرنے کے بعد اپنی تحقیق کو عام کیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ سات سو پچاس برسوں کے دوران لوگوں کی نجی ڈائریوں کو بھی پڑھا ہے۔

ٹموتھی اوسبورن اور کیتھ بیریفا نے اٹھارہ سو چھپن سے حالیہ برسوں تک کے درجۂ حرات کی پیمائش کی ہے اور بتایا ہے کہ زمین کے وہ کون سے حصے ہیں جہاں گرمی میں اضافہ ہوا ہے۔

تجزیہ سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ کہ سن آٹھ سو نوے سے لیکر سن گیارہ سو ستر تک شمالی نصف کرے میں کافی زیادہ گرمی تھی جبکہ سن پندرہ سو اسی سے اٹھارہ سو پچاس تک کا زمانہ کافی سرد تھا۔

تحقیق کاروں نے کہ نویں صدی سے لیکر اب تک گرمی کا اثر جتنا پھیلاؤ رکھتا ہے اتنا کبھی نہیں رکھتا تھا۔

ان کے مطابق گزشتہ سو برس خاص طور سے اہم ہیں کیونکہ اس عرصے میں گرمی کا پھیلاؤ مسلسل بڑھتا رہا ہے۔

سائنس دانوں نے نیدرلینڈز اور بیلجیئم کے باشندوں کی ڈائریوں سے بھی مدد لی ہے جن میں سات سو پچاس سال پہلے کے واقعات درج تھے۔ ان میں ایسے واقعات کا ذکر بھی تھا کہ وہ کونسا سال تھا جب نہریں جم گئی تھیں۔

پرفیسر جون واٹرہاؤس جو رسکن یونیورسٹی میں ماحولیاتی سائنسوں کے تحقیقی سینٹر کے ڈائریکٹر ہیں کہتے ہیں ’یہ درست ہے کہ آج کل ہم درجۂ حرارت کی انتہائی درست پیمائش کر سکتے ہیں لیکن ماضی میں ریکارڈ اتنے درست نہیں تھے جن سے ہم موجودہ پیمائش کا موازنہ کریں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جو ثبوت سامنے لائے گئے ہیں ان سے یہی لگتا ہے کہ گزشتہ ہزار سال میں موجودہ زمانہ گرم ترین ہے۔

اسی بارے میں
عالمی حدت سے حیوانات کو خطرہ
06 October, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد