کاربن کا اخراج کم کرنے کا معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی یونین کے ممالک نے کاربن ڈآئی آکسائیڈ کا اخراج انیس سو نوّے کے مقابلے میں دو ہزار بیس تک بیس فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ برسلز میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔ تاہم یورپی یونین کے رکن ممالک کو ہوا یا شمسی توانائی کے استعمال کے بارے میں پابند کرنے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ مشرقی یورپ کے ممالک نے، جن کا بہت زیادہ انحصار کوئلے سے چلنے والی صنعتوں پر ہے، کہا کہ ان کے پاس شمسی توانائی اور ہوا کو استعمال کرنے کے لیے وسائل کم ہیں۔ یونین کی صدر اور جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے امید ظاہر کی کہ اس طرح توانائی کے ان استعمال کے بارے میں بھی جلد معاہدہ ہو جائےگا۔ اینجلا مرکل نے کہا کہ اجلاس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اگر امریکہ، چین اور بھارت بھی کاربن کم کرنے کے پروگرام میں شامل ہو جائیں تو یورپ کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کا ہدف بیس فیصد سے بڑھا کر تیس فیصد کر دے گا۔ | اسی بارے میں کاربن ڈائی آکسائڈ کم کرنے پر انعام 09 February, 2007 | نیٹ سائنس فضا میں آلودگی اور آپ کی کار21 April, 2006 | نیٹ سائنس تبدیلئ آب و ہوا، سربراہ اجلاس28 November, 2005 | نیٹ سائنس موسم تیزی سے بدل رہے ہیں01 September, 2006 | نیٹ سائنس گلوبل وارمنگ سے زیادہ تباہ کاریاں15 August, 2006 | نیٹ سائنس ’ماحول کیلیے فنڈ بڑھائیں‘06 August, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||