فضا میں آلودگی اور آپ کی کار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹرانسپورٹ اور ماحولیات سے متعلق ایک غیرسرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ کار بنانے والی یورپی کمپنیاں فضا میں آلودگی کم کرنے سے متعلق اہداف پورا کرنے میں ناکام ہورہی ہیں۔ سن 1998 میں یورپی کمیشن اور کار بنانے والی کمپنیوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ سن 2008 تک نئی کاریں فی کلومیٹر 140گرام سی او ٹو یعنی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کا اخراج کریں گی۔ لیکن ’ٹرانسپورٹ اور اِنوائرنمنٹ‘ نامی غیرسرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ کار بنانے والی یورپی کمپنیاں فی کلومیٹر 140 گرام سی او ٹو کے اہداف کی جانب بڑھتی ہوئی نہیں دکھائی دے رہی ہیں۔ گزشتہ سال یورپی کمپنیوں نے ایسی کاریں فروخت کی جو فضا میں فی کلومیٹر 160 گرام سی او ٹو گیس کا اخراج کرتی ہیں۔ سن دوہزارچار کے مقابلے میں یہ صرف ایک فیصد کی مثبت تبدیلی تھی۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ یورپی کمیشن کے ساتھ طے پانے والے اہداف کی جانب کوششیں کررہی ہیں۔ غیرسرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ فی کلومیٹر 140 گرام سی او ٹو کے اہداف کی جانب کمپنیاں بڑھتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہیں اور مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ’ٹرانسپورٹ اور اِنوائرنمنٹ‘ کا کہنا ہے کہ اگر کار بنانے والے چاہتے ہیں کہ وہ طےشدہ اہداف پورا کرسکیں تو انہیں آئندہ تین برسوں کے دوران سالانہ چار اعشاریہ تین فیصد کی مثبت تبدیلی دکھانی پڑے گی۔ جبکہ دو ہزار چار کے مقابلے دوہزار پانچ میں صرف ایک فیصد کی مثبت تبدیلی دیکھی گئی تھی۔ اور ان کمپنیوں کی سب سے بہتر کارکردگی سن 2000 میں تھی جب انہوں نے دو اعشاریہ نو فیصد کی کمی کی تھی۔ | اسی بارے میں صاف ستھری آب و ہوا والی کار28 December, 2003 | نیٹ سائنس کاربن ڈائی آکسائڈ مقدار میں اضافہ 31 March, 2005 | نیٹ سائنس گیسوں کی مقدار میں تاریخی اضافہ25 November, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||