کاربن ڈائی آکسائڈ مقدار میں اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا کی آْب و ہوا میں مضر تبدیلی کو روکنے کے لیے کیوٹو معاہدے کی توثیق کے چھ ہفتے کے اندر فضا میں زہریلی گیس کاربن ڈائی آکسائڈ کی موجودگی کے بارے میں تازہ اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی مقدار میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔ ہوائی کے جزائر میں قائم ایک امریکی سٹیشن نے، جس کی پیمائش سب سے زیادہ قابل اعتبار سمجھی جاتی ہے، بتایا ہے گزشتہ پچاس سال میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار میں بیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور یہ متواتر بڑھ رہی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق گیس کی سطح تین سو اٹہتر حصہ فی ملین ہوچکی ہے جو سن سترہ سو پچاس کی سطح کے مقابلے میں سو حصہ زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مقدار میں اضافہ اتنا نہیں ہوا جتنا اس پہلے کے دو سال میں ہوا تھا لیکن سائنس داں کہتے ہیں اصل بات رجحان ہے جو نہ صرف متواتر اضافہ ظاہر کررہا ہے بلکہ آئندہ بھی اس کا جھکاؤ اضافے کی طرف ہے۔ اس رپورٹ سے صرف چھ ہفتے پہلے کیوٹو کے معاہدے پر عمل شروع ہوا ہے جس کا مقصد حدت پیدا کرنے والی گیسوں میں کمی لانا ہے۔ اور یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ یہ مقصد حاصل کرنا کتنا مشکل ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||