بش کو دھچکا، ڈیموکریٹس کی فتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینیٹ نے عراق سے امریکی لڑاکا فوج کی واپسی کے لیے مارچ 2008 کی حتمی تاریخ کی توثیق کر دی ہے۔ سینیٹ نے اڑتالیس کے مقابلے میں پچاس ووٹوں کے ساتھ ریپبلیکنز کی طرف سے لائی گئی اس ترمیم کو بھی مسترد کر دیا جس کے تحت دفاعی اخراجات کو (عراق سے) فوج کے انخلاء کی شق سے علیحدہ کرنا مقصود تھا۔ ترمیم مسترد ہونے کو ڈیموکریٹس کی فتح اور صدر جارج بش کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم صدر بش نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ڈیموکریٹس کا (فوج کے انخلاء سے متعلق) بل منظور ہونے کی صورت میں ویٹو کر دینگے۔ گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان نے بھی فوجی اخراجات کو 212 کے مقابلے میں 218 ووٹوں سے اکتیس اگست 2008 تک عراق سے فوج کے انخلاء سے مشروط کیا تھا۔ فوجی اخراجات کے اس مشروط بل پر سینیٹ میں حتمی رائے شماری اس ہفتے کے آخر میں کی جائے گی اور اس کے منظوری کے لیے ایک درجن کے قریب ریپبلیکنز کی حمایت درکار ہوگی۔ بش انتظامیہ عراق اور افغانستان میں موجود امریکی فوجوں کے لیے 120 ارب ڈالر کے اخراجات کی منظوری چاہتی ہے۔ عراق سے فوج کے انخلاء سے متعلق بِل کو ڈیموکریٹس دو ہفتے قبل سینیٹ سے منظور کرانے میں ناکام رہے تھے، لیکن اس دفعہ دو مزید سینیٹروں کی حمایت حاصل ہونے پر ان کے ووٹوں کی تعداد 50 ہوگئی۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے رہنماء ہیری ریڈ کا کہنا تھا کہ یہ صدر بش کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ ’اس رائے شماری سے سینیٹ امریکی فوجیوں کو مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عراق میں وہ حکمت عملی بھی دے رہی ہے جو ان کی قربانیوں کے شایان شان ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’صدر کو اپنی حمکت عملی تبدیل کرنی چاہیے اور یہ قانون سازی انہیں ایسا کرنے کا موقع دے رہی ہے‘۔ لیکن وائٹ ہاؤس کی طرف سے رعایت کا کوئی امکان نہیں۔ صدر بش کی ڈپٹی پریس سیکرٹری ڈانا پیرنو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں (صدر بش) مایوسی ہوئی ہے کہ سینیٹ اس بل کو منظور کر رہی ہے جسے وہ ویٹو کر دینگے اور نتیجتاً اس کے قانون بننے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ |
اسی بارے میں ٹرک بم دھماکوں میں 50 ہلاک27 March, 2007 | آس پاس عراق : بم دھماکے، پانچ امریکی ہلاک26 March, 2007 | آس پاس ہفتے نہیں مہینے لگ سکتے ہیں: بُش20 March, 2007 | آس پاس عراق، فوجی انخلاء پر بحث منظور15 March, 2007 | آس پاس عراقیوں میں ’بڑھتی ہوئی نااُمیدی‘19 March, 2007 | آس پاس عراق کی تعمیرِ نو، عالمی مدد کی اپیل17 March, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||