سلامتی کونسل نے مذمت نہیں کی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں منگل کو لبنان میں اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے چار مبصرین کی ہلاکت حیرت اور رنج کا اظہار کیا ہے لیکن اس کی مذمت نہیں کی۔ چین کے مندوب سخت الفاظ میں اسرائیل کی مذمت چاہتے تھے لیکن امریکہ کی مخالفت کی وجہ سے مذمت ممکن نہیں ہو سکی۔ چین کے مندوب نے کہا ہے کہ اس قرار داد کا متن بہت کمزور ہے لیکن اسے منظور کرنے سے کسی حد تک مرنے والوں سے انصاف ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اور اس میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے ساتھ انصاف کے لیئے بھی یہ قرار داد ضروری تھی۔ ادھر یورپی یونین کے رہنماؤں نے اسرائیل سے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ اس کا یہ کہنا غلط ہے کہ دنیا نے اسے لبنان پر فوج کشی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ قانون نے کہا تھا کہ روم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں جنگ بندی کے کسی مطالبے کے سامنے نہ آنے سے اسرائیل کی مہم کوگرین سگنل مل گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسرائیلی فوجی ریڈیو سے نشر کی جانے والی ایک گفتگو کے فوران کہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ گزشتہ روز روم میں دراصل ہمیں اس امر کی اجازت مل گئی کہ ہم اس وقت تک اپنا آپریشن جاری رکھیں جب تک جنوبی لبنان سے حزب اللہ کا صفایا نہیں ہو جاتا‘۔ اب جرمنی کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ روم میں ہونے والی کانفرنس کے نتائج کی یہ تشریح کرنا اسرائیل کو لبنان پر فوج کشی کی اجازت دے دی گئی ہے ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں منگل کو لبنان میں اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے چار مبصرین کی ہلاکت حیرت اور رنج کا اظہار کیا ہے لیکن اس کی مذمت نہیں کی۔ ادھر جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اوت سو افراد پر مشتمل ایک قافلہ ساحلی شہر طائر پہنچا ہے۔
قافلے میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بدترین صورتِ حال کا سامنا ہے، باہر مسلسل گولے برس رہے ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے لوگوں کے پاس نہ تو کھانے کے لیئے کچھ ہے اور نہ ہی پینے کے لیئے پانی۔ حزب اللہ کے جنگجؤں نے اس دوران شمالی اسرائیل پر مزید ستر سے زائد راکٹ پھینکے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’ہمیں دنیا سے اجازت مل گئی ہے‘27 July, 2006 | آس پاس مبصروں کی ہلاکت پر اسرائیلی معذرت 26 July, 2006 | آس پاس لبنان پر حملوں کے خلاف مظاہرے 21 July, 2006 | آس پاس لبنان کے مواصلاتی نظام پر حملے22 July, 2006 | آس پاس ’لبنان پرحملہ عرب ملکوں کاامتحان ہے‘24 July, 2006 | آس پاس لبنان وڈیو بلیٹن25 July, 2006 | آس پاس لبنان کی تباہی کی ویڈیو20 July, 2006 | صفحۂ اول ’پورے خطے میں جنگ کا انتباہ‘ 26 July, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||