’لبنان پرحملہ عرب ملکوں کاامتحان ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے لبنان کے پڑوسی ملکوں کا امتحان ہے۔ تہران میں ایک تقریر کے دوران احمدی نژاد نے کہا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ تاریخ کا اہم امتحان ہے اور مشرق وسطیٰ کے مسلمان ملکوں سے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر لیں۔ صدر احمدی نژاد کے مطابق لبنان میں جاری تنازعہ انسانیت کی تاریخ کا تعین کرے گا۔ انہوں نے کہا لبنان میں بےگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں اور مسلمان ملکوں کے سربراہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی ان کا دعویٰ ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔ احمدی نژاد نے کہا برطانیہ ’بدقسمت‘ اسرائیل کے قیام کا ذمہ دار ہے جبکہ امریکہ اس کی اب مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملک ہی لبنان میں بے گناہ لوگوں کے خون بہائے جانے کے ذمہ دار ہیں۔ | اسی بارے میں ایران کو صدر بش کا نیا انتباہ20 June, 2006 | آس پاس ایران کا ہاتھ ہے، اسرائیل: شام پر شبہہ ہے، امریکہ18 July, 2006 | آس پاس اسرائیل کا مقابلہ کریں گے: حزب اللہ سربراہ21 July, 2006 | آس پاس حزب اللہ: حقیقی قوت کا راز 23 July, 2006 | آس پاس این پی ٹی سے الگ ہونے کی دھمکی07 May, 2006 | آس پاس ایران قرارداد پر عدم اتفاق 07 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||