لبنان پر حملوں کے خلاف مظاہرے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف پاکستان سمیت کئی مسلمان ملکوں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ جن ملکوں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ہیں ان میں بنگلہ دیش، ملائشیا، انڈونیشیا اور مصر میں مظاہرے کیئے گئے۔ پاکستان میں نمازِ جمعہ کے بعد لاہور، کراچی اور پشاور میں مختلف مقامات پر مظاہرین نے اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے خلاف اور حزب اللہ کے حق میں مظاہرے کیے اور مسلمان حکمرانوں کے کردار پر تنقید کی۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذرِ آتش کیئے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا۔ بنگلہ دیش میں سب سے بڑا مظاہرا دارالحکومت ڈھاکہ کی مشہور مسجدِ بیت المکرم کے باہرنمازِ جمعہ کے بعد کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور پرچم جلائے۔ اس کے علاوہ لبنان پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بھی سینکڑوں لوگوں نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کیا تاہم پولیس نے انہیں لاٹھی چارج کر کے منتشر کر دیا۔
جمعہ کو ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ انڈونیشیا میں نمازِ جمعہ کے بعد لوگوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور لبنان پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مصر میں نمازِ جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں مردوں کے علاوہ عورتوں نے بھی حصہ لیا۔ عرقی دارالحکومت بغداد میں مہدی ملیشیا کے ارکان نے احتجاج کیا اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ |
اسی بارے میں اسرائیل کا مقابلہ کریں گے: حزب اللہ سربراہ21 July, 2006 | آس پاس لبنان پراسرائیل کا گھیرا مزید تنگ21 July, 2006 | آس پاس لبنان میں لڑائی بند ہونی چاہیے: عنان20 July, 2006 | آس پاس لبنان کے اندر شدید لڑائی20 July, 2006 | آس پاس ایران کا ہاتھ ہے، اسرائیل: شام پر شبہہ ہے، امریکہ19 July, 2006 | آس پاس مزید اسرائیلی حملے، درجنوں لبنانی ہلاک19 July, 2006 | آس پاس لبنان اور اسرائیل کی حکمتِ عملی19 July, 2006 | آس پاس بدترین خونریزی کا دن، رات کو پھر بمباری20 July, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||