BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 July, 2006, 02:30 GMT 07:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرقِ وسطیٰ مختصر مختصر
امن کے لیئے اقوام متحدہ کے کارکن امدادی کارروائیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں
٭ اسرائیل نے کہا کہ وہ جنوبی لبنان میں سرحد کے ساتھ ساتھ دو کلو میٹر چوڑی پٹی پر مشتمل ایک ایسا علاقہ بنائے گا جس میں کسی بھی لبنانی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

٭ نیٹیو کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ لبنان میں قیام امن کے لیئے نیٹو افواج کی تعیناتی کا امکان ابھی قبل از وقت ہے۔ جب کہ جرمنی نے کہا ہے کہ وہ لبنان میں نیٹو افواج کی تعیناتی کے خلاف ہے۔

٭ چین نے لبنان میں اقوام متحدہ کے مبصروں کی ہلاکت پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میزائیل حملے سے ہونے والی یہ ہلاکتیں ایسی ہیں جن کے لیئے کسی بات کو جـواز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

٭ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بات چیت کے لیئے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے جو آئندہ منگل کو ہو گا۔

٭ مشرقِ بعید کے ایشیائی ممالک کی تنظیم ’آسیان‘ مطالبہ کرنے والی ہے کہ مشرقِ وسطٰی میں جنگ فوراً بند کی جائے، جب کہ امریکہ کی دعوت پر روم میں ہونے والی بارہ ملکوں کی کانفرنس نے جنگ کے فوراً بند کیے جانے کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ اب امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس آسیان کانفرنس میں شرکت کے لیئے جا رہی ہیں۔

آسیان جنگ بندی چاہتی ہے
 مشرقِ بعید کے ایشیائی ممالک کی تنظیم ’آسیان‘ مطالبہ کرنے والی ہے کہ مشرقِ وسطٰی میں جنگ فوراً بند کی جائے اب امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس آسیان کانفرنس میں شرکت کے لیئے جا رہی ہیں

٭ اسرائیلی فوجی یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ایک سو تیس عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ حزب اللہ والے اپنی ہلاکتوں کی تعداد کہیں کم بتاتے ہیں۔

٭ اقوام متحدہ کے سابق سفارتکار لقدر براہیمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ دینے کی وجہ سے امریکہ کا کردار مشرق وسطٰی کے بحران میں قابلِ قبول نہیں رہا۔

٭ گزشتہ دو ہفتوں سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ میں 433 لبنانی اور اکاون اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے لبنانیوں میں ایک چوتھائی سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

’روٹ کاز کیا ہے؟‘’روٹ کاز کیا ہے؟‘
دونوں طرف بد اعتمادی، خوف اور نفرتیں
جنگ پر روم اجلاس
زیادہ توقع ممالک کی آراء منقسم ہونے کی ہے
قیدی کون ہیں
مشرق وسطی تنازعے کے قیدیوں کا احوال
بے قصور آٹھ لاکھ
بنیادی ضرورتوں سے محروم آٹھ لاکھ شہری
لبنان ہی میں رہیں
سری لنکن حکومت کا شہریوں کو مشورہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد