BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 July, 2006, 07:37 GMT 12:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امداد کا رستہ روکنے پر ایران برہم

عالمی برادری امدادی راستے کھلوانے کی کوشش کررہی ہے
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی اور سعودی عرب نے ان کے امدادی سامان لے جانے والے ہوائی جہازوں کو اپنی فضائی حدود میں نہیں داخل ہونے دیا۔

ایران کی وزارت صحت لبنان کے متاثرین کے لیئے ضرورت کی اشیاء اکٹھی کررہی ہے۔ تاہم ان اشیاء کو دوبئی کے ذریعے شام پہنچایا گیا ہے کیونکہ علاقے کے دیگر ممالک نے اعتراض کیا تھا کہ سامان کی گزرگاہ کے لیئے ان کی حدود استعمال نہ کی جائیں۔

یہ صورتحال ایران کے لیئے باعث اشتعال ہوسکتی ہے کہ عالمی برادری نے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی حمایت ظاہر کرنے کے لیئے مناسب اقدامات نہیں کیئے۔

ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کی ایمرجنسی سروس کے سربراہ نے شکایت کی ہے کہ امدادی سامان لبنان کے جنگ زدہ افراد تک پہنچانے کے لیئے ترکی نے انہیں اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

انہیں سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی تین ایمبولینسیں لبنان کے لیئے روانہ ہوچکی ہیں اور مزید بیس بھیجی جائیں گی۔

ایران کی شکایت
ایران کو پہلے ہی عرب ممالک سے شکایت ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی تفریق میں کردار ادا کیا ہے اور لبنان کی حمایت کے لیئے ناکافی اقدامات کیئے ہیں۔

ایک اور خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے سکیورٹی چیف نے کہا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب نے ایران کے تین طیاروں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جو ادویات لے کر لبنان جارہے تھے۔

ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماہرین صحت کا ایک گروپ لبنان بھیجا ہے تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے سکے تاکہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پانچ ماہ تک کی ادویات کا ذخیرہ موجود ہے۔

ایران کو پہلے ہی عرب ممالک سے شکایت ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی تفریق میں کردار ادا کیا ہے اور لبنان کی حمایت کے لیئے ناکافی اقدامات کیئے ہیں۔

ایرانی پارلیمان کے سپیکر نے عرب ممالک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ لبنان کی حمایت کے لیئے اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد