BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 July, 2006, 07:30 GMT 12:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
علاقے سے جائیں تو جائیں کیسے؟

افق پر اسرائیلی حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں
افق پر اسرائیلی حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے باشندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنےگھر بار چھوڑ کر علاقے سے چلے جائیں اور ہزاروں لبنانی خاندان اس حکم کو ماننے پر مجبور ہیں۔

تاہم لبنان کے جنوبی شہر طائر پر اسرائیلی حملے اتنے تواتر سے جاری ہیں کہ محفوظ علاقوں کی جانب سفر بہت سے رہائشیوں کے لیئے ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔

سیدون کے شمال میں پُلوں پر اسرائیلی بمباری نے لوگوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ پہاڑی راستے اختیار کریں۔ اسرائیل کے لیزرگائیڈڈ بموں نے مرکزی شاہراہ پر بھی بڑے بڑے گڑھے بنا دیئے ہیں اور ذاتی کاروں اور ٹیکسیوں میں سفر کرنے والے افراد اب اندرونی راستے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

سڑکوں کی تباہی سے طائر میں داخلے کا کوئی راستہ سلامت نہیں اور اس علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیئے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد اور ادارے بےبس ہیں۔ راستوں کی تباہی اور بندش سے لوگ برہم ہیں کیونکہ وہ جلد از جلد اپنے ان عزیزوں تک پہنچنا چاہتے ہیں جو شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

جنوبی لبنان کی ٹریفک غربِ اردن کے علاقے کی ٹریفک سے متماثل ہوگئی ہے۔

طائر سے پانچ میل دور درجنوں گاڑیوں کا ایک قافلہ طائر اور سیدون کےد رمیان واقع دریائے لیتانی کو عبور کرنے کا منتطر ہے۔ جیسے ہی ٹریفک نے دھول اور گرد کے درمیان سفر شروع کیا کار سواروں کو دو اسرائیلی طیاروں کی آوازیں سنائی دیں جو قریبی وادی پر حملہ کرنے کے لیئے آئے تھے۔

چند لمحے بعد افق پر سرمئی دھواں اٹھتا دکھائی دیا جس کے ساتھ ہی اس قافلے کے مسافروں میں مزید بےچینی پھیل گئی۔ کیا تم برطانوی ہو؟ یہ سوال مجھ سے اس ڈرائیور نے کیا جس کی تباہ حال مرسیڈیز میں سوار بچوں کی تصویر میں لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ میری تصدیق پر وہ بولا کہ’ ٹونی بلیئر سے کہو یہ سب بند کرے‘۔

جب دھوئیں کے بادل چھٹے تو گاڑیوں نے شمال کی جانب سفر شروع کیا اور مجھے لگا کہ کتنے کم وقت میں جنوبی لبنان کی ٹریفک غربِ اردن کے علاقے کی ٹریفک سے متماثل ہوگئی ہے۔

’میں اپنے بچوں کو اس آفت سے دور لے جانا چاہتا ہوں کیوبکہ وہ بمباری سے بہت خوفزدہ ہیں‘

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کچھ شہریوں کو ہلاکت سے بچانے کے لیئے کر رہا ہے اور اس کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک حزب اللہ گیارہ روز قبل پکڑے جانے والے اسرائیلی فوجی رہا نہیں کرتی اور اسرائیل پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بند نہیں کر دیا جاتا۔

ان دونوں صورتوں کا امکان موجودہ حالات میں کم ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہزاروں افراد شمال کو جانے والے راستوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ہفتے کو ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد لبنانیوں کے انخلاء کا عمل مکمل طور پر رک گیا ہے۔ قانا سے بھاگ کر طائر کے ایمرجنسی پوائنٹ پر پہنچنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ’میں اپنے بچوں کو اس آفت سے دور لے جانا چاہتا ہوں۔ وہ بمباری سے بہت خوفزدہ ہیں اور ہم تبھی جا سکتے ہیں جب تھوڑی خاموشی ہو‘۔

لبنانی بچہاسرائیلی بمباری
سات لاکھ لبنانی بے گھر ہو چکے ہیں: ریڈ کراس
فضائی یا زمینی حملے؟
لبنان میں زمینی آپریشن کی ضرورت کیوں؟
ٹینکغلط فہمی کس کی؟
لبنان میں لڑائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی
وویک نے کیا دیکھا
بی بی سی کے وویک راج نے لبنان میں کیا دیکھا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد