BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 July, 2006, 02:02 GMT 07:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل لبنان میں امداد جانے دے: واچ

لبنان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے: ہیومن رائٹس واچ
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائيل سے کہا ہے کہ وہ لبنان کے اندر امدادی تنظیموں کے قافلوں کے با سلامت داخلے اور انکی رہ گزر اور ان پر حملوں سے اجتناب کو ہر صورت میں یقینی بنائے-

جمعرات کو ہیومن رائٹس واچ کے نیویارک میں قائم صدر دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ لبنان کے سرحدی شہر خوراک اور ادویات کی شدید قلت سے گزر رہے ہیں اور وہاں ان کی رسد کی فوری ضرورت ہے-

بیان میں لبنان میں امدادای ٹرکوں کے قافلوں پر حملوں کے متعلق ہیومن رائٹس واچ کے ایک تحقیق کار کی چشم دید گواہی اور وہاں سے آنیوالی متعدد خبروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں اسرائیل فوج نے لبنان کے اندر داخل ہونیوالے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں پر حملے کیے ہیں اور کم از کم ایک امدادی کارکن کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

انٹر نشینل ریڈ کراس نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ’ہلال احمر‘ کے آفس نے بھی امدادی قافلوں پر اسرائیلی حملوں کی شکایات کی ہیں۔

لبنان کی جانب سے امدادی قافلوں پر حملوں کے ایسے ایک واقعے میں پیر کے روز متحدہ عرب امارات سے شام کے راستے لبنان میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کے قافلے کو اسرائیلی بمبار طیاروں نے نشانہ بنایا تھا-

ہیومن رائٹس واچ کی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی ڈائریکٹر سارہ لی نے کہا ہے کہ ’یہ اسرائيل کا قانونی فرض بنتا ہے کہ وہ شہری آبادیوں میں امدادی سامان کی فراہمی کو آزادانہ اور باحفاظت راستہ دے اور وہاں انسانی امداد بہم پہنچانے والے کارکنوں کی سلامتی کو یقینی بنائے‘-

سارہ لی نے مزید کہا اگر امدادی اور میڈیکل سامان کے قافلے پر لبنان میں داخلے پر حملے جاری رہے تو اس کے نتائج سنگین نکلیں گے اور اسے اسرائيل کی ایسے حملوں کو روکنے کے لیئے مناسب اقدام اٹھانے میں ناکامی تصور کیا جائے گا‘-

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد