BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ اسلحہ جلد پہنچائے: اسرائیل
اسرائیل امریکی اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے
امریکہ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل امریکہ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو بموں کی کھیپ پہنچانے کا عمل تیز کردے۔ امریکہ نے یہ بم گزشتہ سال ایک معاہدے کے تحت اسرائیل کو فروخت کیئے تھے۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یہ مطالبہ بارہ روز قبل لبنان پر فضائی حملے شروع کرنے کے بعد کیا تھا۔

معاہدے کے تحت امریکہ اسرائیل کو پانچ ٹن لیزر گائیڈڈ بم فراہم کرے گا۔


اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے چند امریکی اہکاروں کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ غیر معمولی ہے۔

اس معاہدے پر عرب دنیا میں امریکہ کے خلاف اشتعال اور نفرت بڑھے گی کیونکہ امریکہ اتنے سنگین حالات میں اسرائیل کی بھرپور امداد اور حمایت کررہا ہے۔

اسرائیل اپنی ملٹری سٹریٹجی کے تحت پہلے ہی ’پریسیژن گائیڈڈ‘ یا تاک کر نشانہ لگانے والے میزائیل استعمال کررہا ہے۔

اسرائیل امریکی اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

امریکہ اسرائیل کو ہر سال بالواسطہ یا بلاواسطہ کئی ملین ڈالر کی امداد بھی دیتا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ مشرق وسطٰی میں فوری فائر بندی کی کوئی صورت نہیں ہے اور ایسا کہنا جھوٹا وعدہ کرنےکے مترادف ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ کے مشرق وسطٰی کے مجوزہ دورے کے باوجود امریکی موقف میں کوئی لچک نہیں آئی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے بند کرنے کے سلسلے میں کوئی دباؤ نہیں ڈالے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد