BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وویک راج نے لبنان میں کیا دیکھا؟

لبنان کے لوگوں کو ڈر ہے کہ غیر ملکیوں کے چلے جانے کے بعد اسرائیل پہلے سے شدید حملے کرے گا۔
بی بی سی کے نمائندے وویک راج لبنان پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جہاں سے انہوں سے اسرائیل کی بمباری سے ہونے والے تباہی کا آنکھوں دیکھا حال بھیجا ہے۔
______
میں جنوبی لبنان کی شہر صورت میں ہوں جو اسرائیل کی سرحد سے صرف بیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ میں نے آج صورت کے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔زخمیوں میں بچے، بوڑھے، عورتیں اور جوان شامل تھے جن میں اکثر جلے ہوئے ہیں جبکہ کچھ میزائیلوں کے ٹکرے لگنے سے زخمی ہیں۔

صورت کے اس ہسپتال کے دورے کے دوران میری ملاقات ایک خاتون سے ہوئی جس کا گھر ہپستال کی بغل میں ہے ۔ خاتون نے ایک گھر دکھایا جو ایک روز پہلے میزائیل لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور پورا خاندان اس میں دفن ہوگیا ہے۔ کسی کو نہیں معلوم کہ ان میں کوئی زندہ بچا ہے یا سارے مر چکے ہیں۔

میں نے جب اس تباہ گھر کا معائنہ کیا تو وہاں زندگی کا کوئی آثار نظر نہ آیا۔
مجھے میری سکیورٹی ایڈوئز نے کیلے کہ ایسے درخت بھی دکھائے جن کی پناہ سے حزب اللہ کےممبران اسرائیل پر راکٹ لانچ کرتے ہیں۔ راکٹ لانچ کرنے کی وجہ سے کیلے کے یہ درخت بھی جل چکے ہیں۔

ہر طرف سے بموں سے ہونے والی تباہی ہی تباہی ہے۔مواصلات کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ فضا، زمین اور سمندر سے بم پھینکے جا رہے ہیں۔

سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں۔لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور وہاں وہی رہ رہے ہیں جو وہاں سے نکلنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

صورت کا شہر بلکل ویران ہےا ور جو اکا دکا لوگ نظر آتے ہیں وہ سخت ڈرے ہوئے ہیں۔

لوگوں کو ڈر ہے کہ غیر ملکیوں کے لبنان سےچلے جانے کے بعد اسرائیل پہلے سے بھی زیادہ شدید بمباری کرے گا۔

لبنان کے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تنازعہ جلد ختم نہیں ہو گا اور وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

صورت میں عیسائی، یہودی، اور مسلمان مل کر رہتے ہیں۔ شہر کے سب سے بڑے چرچ میں لوگوں نے اس امید پر پناہ لے رکھی ہے کہ اسرائیل چرچ پر حملہ نہیں کرے گا۔

یہ علاقے دو عشروں تک اسرائیل کے قبضے میں رہا ہے اور مقامی لوگ اسرائیل کے بارے اچھے جذبات نہیں رکھتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یہ علاقہ حزب اللہ کی مزاحمت کی وجہ سے چھوڑا۔ لوگوں کی اکثریت حزب اللہ کے حمایتی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد