BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 July, 2006, 16:54 GMT 21:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکن: لبنان میں رکنے کا فیصلہ
سینکڑوں سری لنکن لبنان چھوڑ چکے ہیں، ہزاروں اب بھی باقی ہیں
سری لنکن حکام نے جنگ زدہ لبنان میں پھنسے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں وہیں رہیں۔

مزدوروں کے شعبے کے وزیر اتھودا سنواراتھنے نے کہا ہے کہ لبنان میں موجود بیشتر سری لنکن وہیں رہنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنے رشتہ داروں پر زور دیا ہے کہ وطن واپسی کے لیئے ان پر دباؤ نہ ڈالیں۔

لبنان میں غیر ملکی ملازمین کی سب سے بڑی تعداد سری لنکن باشندوں کی ہے۔ یہاں تقریباً نوے ہزار سری لنکن ملازمین کام کرتے ہیں۔ان میں سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

بدھ کو 300 بھارتی شہریوں کو لبنان سے نکالا جائے گا۔

جنوبی ایشیا کے لاکھوں باشندے بیرون ممالک کام کرتے ہیں اور ان میں سے بیشتر خلیجی ممالک میں ہیں۔ بیرون ملک مقیم سری لنکا کے باشندے ہر سال اپنے ملک رقوم بھیجوا کر معیشت پر مثبت اثرات کا باعث بنتے ہیں۔

گزشتہ اختتام ہفتہ 276 سری لنکن باشندوں کا پہلا گروپ واپس کولمبو پہنچا ہے۔ سنواراتھنے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان افراد سے بات چیت کی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے بیشتر افراد واپس جانا چاہتے ہیں۔ ’صرف ایک عورت جو چودہ سال سے وہاں تھی، سری لنکا ہی میں رہنا چاہتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا حکومت اپنی مرضی سے واپسی کے خواہشمند لوگوں کے لیئے انتظامات کرنے کو تیار ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ زیادہ لوگوں کی واپسی کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے۔

سری لنکا کے 776 افراد کا دوسرا گروہ جمعرات سے بیروت کو واپس وطن روانہ ہوگا۔

دریں اثناء لبنان میں سری لنکا کے سفیر کا کہنا ہے جنوبی لبنان میں پھنس جانے والے سینکڑوں گھریلوملازمین بیروت میں ان کے سفارتخانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ کیا چاہتا ہے؟
شامی،ایرانی طاقت کا خاتمہ، امریکی مقصد
حزب اللہ کی طاقت
کیا راز ہے حزب اللہ کی قوت کا؟
لبنان کی کمزور آرمی
کم فوجی اور بنیادی ساز وسامان سے محروم
فضائی یا زمینی حملے؟
لبنان میں زمینی آپریشن کی ضرورت کیوں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد