اسرائیل سے لڑنے کو تیار ہیں: وزیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے وزیر دفاع الیاس مّر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی زمینی افواج لبنان میں داخل ہوئیں تو لبنانی فوج مقابلے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل دس دنوں سے لبنان کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کو ختم کر کے رہے گا۔اسرائیلی بمباری سے لبنان کے شہری علاقے، مضافات اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ لبنانی فوج اب تک اسرائیل اور حزب اللہ کی لڑائی میں دخل اندزی نہیں کر رہی تھی لیکن اسرائیل کی جانب سے لبنانی فوج کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے درجنوں لبنانی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ الیاس مّر نے ان حملوں کے بعد کہا ہے کہ لبنانی فوجی اسرائیل سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی فوج کی ذمہ داری ہے کہ وہ لبنان کا دفاع کرئے لیکن وہ حزب اللہ کے شانہ بشانہ لڑنا نہیں چاہتے۔ لبنانی وزیر دفاع نے کہا کہ اگرچہ ان کی فوج اسرائیلی فوج سے طاقت کے مقابلے میں کم ہے لیکن وہ متحد ہیں اور آخری دم تک لڑے گی۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ حزب اللہ کے میزائل لبنانی فوج کے پاس ہونے چاہیے تھے۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ لبنانی فوج شیعہ انتہا پسندوں کی مدد کر رہی ہے۔ وزیر دفاع الیاس مّر کا یہ پیغام لبنانی عوام کے لیے تھا جس کا مقصد انہیں یہ باور کرانا ہے کہ لبنانی حکومت ابھی تک برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بامشکل اب تک حزب اللہ کی فوجی طاقت کا ایک فیصد تباہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ان کو حزب اللہ کی عزائم کی پہلے سے کوئی خبر نہ تھی۔ | اسی بارے میں اسرائیل کا مقابلہ کریں گے: حزب اللہ سربراہ21 July, 2006 | آس پاس رائس مڈل ایسٹ کا دورہ کریں گی21 July, 2006 | آس پاس لبنان پراسرائیل کا گھیرا مزید تنگ21 July, 2006 | آس پاس لبنان پر حملوں کے خلاف مظاہرے 21 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||