BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 July, 2006, 16:05 GMT 21:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طائر پر اسرائیل کی شدید بمباری

لبنان کے کئی شہر دھوئیں کی لپیٹ میں نظر آتے ہیں
منگل کی صبح سے طائر پر شدید بمباری ہو رہی ہے اور دونوں طرف سے راکٹ داغے جا رہے ہیں۔

بانزبیل اور ایک گاؤں میں اسرائیل کی زمینی فوج اور حزب اللہ کے گوریلوں کے درمیان جنگ جاری ہے۔اسرائیل کی طرف سے میزائلوں سے حملہ کیا جا رہا ہے۔

اس علاقے میں انخلاء کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ طائر شہر میں کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ منگل کے روز دو فرانسیسی جہاز لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے کے لیئے ساحل پر کھڑے دیکھے جا سکتے تھے لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کو کب اجازت ملے گی۔

پیر کی شام کو میزائلوں سے دو حملے کئے گئے جن میں سے ایک میزائل نہیں پھٹا۔ یہ میزائل بقول اسرائیلی ذرائع کے حزب اللہ کے ایک اہم ٹھکانے پر گرائے گئے۔

شروع میں رات کو حملہ ہونے سے سب لوگ گھبرا جاتے تھے مگر اب سب عادی ہو گئے ہیں۔طائر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بجلی پانی موجود ہے مگر سرحدی علاقوں کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

طائر کی اپنی آبادی یہاں نہیں جبکہ قریبی قصبے میں تقریباّ ایک لاکھ ستّر ہزار میں سے اکثریت نقل مکانی کر چکی ہے۔لیکن اب بھی بڑی تعدادہے جو حملوں کی زد سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

لوگ حزب اللہ کے خلاف نہیں کیونکہ جب اسرائیل نے اس علاقے پر قبضہ کر لیا تو حزب اللہ نے ہی اسرائیل کو یہاں سے نکالا تھا۔لوگوں کا خیال ہے کہ اسرائیل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لوگوں کو یہاں سے نکال رہا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد