دو جھڑپوں میں نو اسرائیلی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے حزب اللہ سے لڑائی کے دوران دو واقعات میں نو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق بنت جبیل میں حزب اللہ سے لڑائی میں اس کے آٹھ فوجی ہلاک اور بائیس زخمی ہوئے ہیں۔ یہ جھڑپ بدھ کی صبح ہوئی تھی تاہم اسرائیلی ذرائع نے ان ہلاکتوں کی تصدیق بدھ کی شام گئے کی۔ اسرائیلی ذرائع سے تصدیق کے بعد یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جب سے لبنان کی حالیہ جنگ شروع ہوئی ہے یہ کسی ایک واقعے میں اسرائیل کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اسرائیل بنت جبیل کی لڑائی کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔ فوجی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ چند فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب اسرائیلی انفنٹری کے ایک دستے پر حملہ ہوا۔ تاہم اصل جانی نقصان امدادی کارراوئیاں کرنے والے فوجیوں پر حملے کے دوران ہوا۔ اسرائیل کا ایک اور فوجی مارون الراس نامی قصبے میں مارا گیا۔ اس قصبے پر اسرائیل نے اس ہفتے کے اوائل میں قبضہ کیا تھا۔ ادھر لبنان کے جنوبی شہر طایر میں ایک چھ منزلہ عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں حزب اللہ کے مقامی رہنما کا گھر تھا تاہم دھماکے کے وقت یہ عمارت خالی تھی۔ بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق اسرائیل کو حزب اللہ کی جانب سے امید سے زیادہ مزاحمت کا سامنا ہے۔ ایک سینیئر اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ’ یہ لڑائی مزید کئی ہفتوں تک چل سکتی ہے‘۔ دو ہفتے قبل شروع ہونے والی اس لڑائی میں اب تک چار سو سے زیادہ لبنانی اور اکیاون اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں مبصروں کی ہلاکت پر اسرائیلی معذرت 26 July, 2006 | آس پاس لبنان پر حملوں کے خلاف مظاہرے 21 July, 2006 | آس پاس لبنان کے مواصلاتی نظام پر حملے22 July, 2006 | آس پاس ’لبنان پرحملہ عرب ملکوں کاامتحان ہے‘24 July, 2006 | آس پاس لبنان وڈیو بلیٹن25 July, 2006 | آس پاس لبنان کی تباہی کی ویڈیو20 July, 2006 | صفحۂ اول ’پورے خطے میں جنگ کا انتباہ‘ 26 July, 2006 | آس پاس سات لاکھ لبنانی بے گھر: ریڈ کراس 19 July, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||