BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 July, 2006, 04:03 GMT 09:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پورے خطے میں جنگ کا انتباہ‘
شاہ عبداللہ
شاہ عبداللہ نے لبنان کو 5ء1 ارب ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے
سعودی عرب نے متنبہ کیا ہے کہ لبنان اور غزہ پر اسرائیلی حملے پورے خطے میں جنگ بھڑکا سکتے ہیں۔

شاہ عبداللہ نے لبنان کو 5ء1 ارب ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔

اس میں سے 500 ملین لبنان میں تعمیر نو کے لیئے اور ایک ارب ڈالر معیشت کی بحالی کے لیئے دیے جائیں گے۔

لبنان پر بدھ سے روم میں شروع ہونے والی عالمی کانفرنس کے بارے میں شاہ عبداللہ نے مصر کے صدر حسنی مبارک سے بات چیت کی ہے۔

لبنان میں تازہ ترین لڑائی شروع ہونے سے ایک دن پہلے امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائیس اس علاقے میں تھیں۔ انہوں نے منگل کو اسرائیلی وزیراعظم ایہود آلمرت اور غرب اردن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقاتیں کیں۔

وہ بھی اب روم گئی ہیں جہاں وہ مشرق وسطیٰ کے بارے میں بین الاقومی کانفرنس میں شریک ہوں گی۔

اس دوران اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ عام شہریوں کی امداد لے جانے والے ہوائی جہازوں کو وہ بیروت کے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دے دیگا۔

اُدھر ایرانی حکام نے ترکی اور سعودی عرب پر الزام لگائے ہیں کہ انہوں نے امدادی سامان لے جانے والے ہوائی جہازوں کو اپنی فضائی حدود میں نہیں داخل ہونے دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد