BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: ووٹنگ کا پہلا مرحلہ شروع
عراق
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک جلاوطن عراقی حقِ رائے دہی استعمال کر رہا ہے
عراق میں تشدد جاری ہے اور بیرون عراق اتوار کے انتحابات کے لیے جلا وطنوں کی ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

مگر عراق میں تشدد کے ایک واقعہ میں ایک کار بم دھماکے میں چار شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین تشدد میں اب تک17 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک امریکی فوجی ہے۔

عراقیوں میں سب سے پہلے حقِ رائے دہی آسٹریلیا میں رہنے والے جلاوطن عراقیوں نے استعمال کیا۔

عراق پر امریکہ اوعر اس کے اتحادیوں کے حملے اور صدام حکومت کی معزولی کے بعد ہونے والے یہ پہلے انتخابات ہیں جن میں جلاوطن عراقی حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا میں تقریباً بارہ ہزار عراقیوں نے حقِ رائے دہی کے لیے اندراج کرایا ہے۔ جمعہ سے تیرہ ممالک میں رہنے والے عراقی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

درین اثنا عراق میں تشدد جاری ہے اور تشدد کے زیادہ تر واقعات عراق کے سنی علاقوں میں ہو رہے ہیں۔

جمعرات کو رات گئے تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس تشدد میں ایک امریکی فوجی اور بارہ عراقی ہلاک ہوئے ہیں۔

عراق میں انتخابات کے نگران ادارے نے مختلف صوبوں میں بیلٹ باکس بھیجنے شروع کردیے ہیں۔ یہ بیلٹ باکس انتہائی سخت حفاظت میں مختلف پولنگ سٹیشنوں کوبھیجے جا رہے ہیں تاہم ابھی یہ نہیں بتایا جا رہا کہ یہ پولنگ سٹیشن کہاں کہاں قائم کیے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ سو حملے ریکارڈ کیے گئے۔ جمعرات کو بغداد کے جنوبی ضلع محمدیہ میں سڑک کے کنارے ایک بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کئی جگہ ان مقامات کوبھی نشانہ بنایا گیا ہے جنہیں ممکنہ پولنگ سٹیشن تصور کیا جا سکتا ہے۔

عبدالحکیمامریکی اندازے غلط
عراقی مزاحمت کے بارے میں امریکی اندازے غلط !
عراق میں انتخابی مہمعراق کے لیےاچھا کیا؟
انتخابات وقت پر یا لڑائی کے خاتمے کا انتظار
’ٹرٹلز کین فلائی‘بچے اور جنگ
عراق میں جنگ کی تباہی پر مبنی ایک فلم
عراق ڈائری
عراق میں عام لوگوں پر کیا گذر رہی ہے؟
گولیوں کی زد میں
عراقی خاندان پرامریکی فائرنگ: تصاویر میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد