BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 January, 2005, 16:06 GMT 21:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: بیلٹ باکسز کی تقسیم شروع
انتخابات کی تیاریاں
ابھی پولنگ سٹیشنوں کے مقامات کو خفیہ رکھا جارہا ہے
عراق میں انتخابات کے نگران ادارے نے اتوار کے انتخابات کے لیے مختلف صوبوں میں بیلٹ باکس بھیجنے شروع کردیے ہیں۔

یہ بیلٹ باکس انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ مختلف پولنگ سٹیشنوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ابھی پولنگ سٹیشنوں کے مقامات کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔

انتخابات کی تیاریوں کے دوران بھی پر تشدد کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ جمعرات ہی کو مختلف واقعات میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے ایک سروے کے مطابق عراق کے دو تہائی عوام نے ایسے علاقوں میں مقیم ہیں جہاں گزشتہ ایک ماہ کے دوران انہوں نے کسی نہ کسی صورت میں تشدد آمیز حملے دیکھے ہیں۔

برطانوی فوجیوں نے بیلٹ باکسز العمارہ سے جنوبی اضلاع پہنچانے کے دوران سڑکوں کے کنارے کئی گڑھے دیکھے جو بم دھماکوں سے پیدا ہوئے تھے۔

بی بی سے کے نامہ نگار کرسچن فریزر کا کہنا ہے کہ بیلٹ باکسز لے جانے والے قافلے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ہیلی کاپٹر بھی فضا میں منڈلا رہے تھے۔

بغداد کے جنوبی ضلع محمدیہ میں سڑک کے کنارے ایک بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بغداد کے شمالی شہر بعقوبہ میں ایک حملے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے روزانہ سو حملے ریکارڈ کیے گئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد