BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 January, 2005, 08:12 GMT 13:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ابھی تشدد ختم نہیں ہوگا‘
امریکی وزیردفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ
امریکی وزیردفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا کہنا ہے کہ عراق میں اتوار کے روز ہونے والے انتخابات کے بعد بھی تشدد جاری رہے گا۔ اتوار کو عراق کے اٹھارہ صوبوں میں دو سو پچہتر رکنی عبوری قومی اسمبلی کے لئے ووٹنگ ہوگی۔

رمزفیلڈ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ووٹنگ کے بعد تھوڑی بہت عدم استحکام کی صورتحال ہوگی لیکن مارچ یا پریل تک نئی حکومت کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

وزیر دفاع رمزفیلڈ جمعرات کو عراق میں متعدد امریکی اور عراقی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔ جمعرات کو ہی ایک دوسرے واقعے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اکتیس امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

دریں اثناء وزارت دفاع میں عراق پالیسی سے منسلک اعلیٰ اہلکار اور رمزفیلڈ کے مشیر ڈگلس فیتھ نے کہا ہے کہ وہ چند مہینوں کے اندر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ پنٹاگون میں ان کا دفتر عراق سے متعلق انٹیلیجنس میں خامیوں کے لئے ذمہ دار ہے۔

امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ وہ عراقیوں کی جرات کی تعریف کرتے ہیں کہ انہوں نے تشدد کے باوجود اتوار کے روز ہونے والی ووٹنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنٹگن میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جارج بش نے کہا: ’میں عراقی شہریوں کی جرات سے متاثر ہوا ہوں۔ میں عراق کی تاریخ میں ایک اہم موڑ دیکھ رہا ہوں۔‘

امریکی صدر نے کہا: ’میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ووٹنگ میں حصہ لیں۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔‘

بم امریکہ کے انوکھے بم
کیمیائی بموں کی کیا کیا تجاویز دی گئیں
عراقانتخابات کا رستہ
عراق مستحکم ہوگا یا پھر مزید پرتشدد؟
گولیوں کی زد میں
عراقی خاندان پرامریکی فائرنگ: تصاویر میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد