امریکی یرغمالی کی عربوں سے اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی مزاحمت کاروں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک امریکی یرغمالی اپنی زندگی بچانے کی اپیل کر رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک امریکی ٹھیکیدار رائے ہیلومز کو دکھایا گیا ہے جنہیں ان کے پانچ ساتھیوں کے ساتھ یکم نومبر کو بغداد میں اغوا کیا گیا تھا۔ رائے ہیلومز کو زمین پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا اور لرزتی ہوئی آواز میں وہ اپنی زندگی بچانے کی اپیل کر رہے ہیں۔’ میری مدد کریں میری زندگی خطرے میں ہے کیونکہ یہ ثابت ہوگیا کہ میں امریکی افواج کے لئے کام کرتا ہوں ۔ جس وقت ہیلومز یہ اپیل کر رہے تھےاس وقت ایک مزاحمت کار نے ان کے سر پر بندوق تان رکھی تھی۔ ویڈیو میں ہیلومز نے مدد کی اپیل امریکی صدر سے نہیں بلکہ عرب رہنماؤں سے کی ہے ہیلومز کا کہنا تھا’ میں امریکی صدر جارج بش سے مدد کی اپیل نہیں کر رہا کیونکہ انہیں ان لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے جو اس جہنم میں دھکیل دئے گئے ہیں‘۔ ’میں عرب رہنماؤں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں تاکہ جلد از جلد میری رہائی ممکن ہو سکے ‘۔ اب تک یرغمال بنائے گئے دوسرے لوگوں کی جو ویڈیو جاری ہوئی ہیں ان کے برعکس اس ٹیپ میں نہ تو کسی گروپ کا بینر یا پرچم نظر آیا اور نہ ہی کوئی مطالبہ کیا گیا۔ ہیلومز اور ان کے ساتھیوں کے اغوا کے بعد یہ پہلا ویڈیو جاری ہوا ہے ان چار ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا تھا یہ تمام لوگ سعودی عرب کی ایک خوراک کمپنی کے ساتھ کام کرتے تھے جس کا ٹھیکہ امریکی فوج کے پاس ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||