BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 January, 2005, 21:07 GMT 02:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ : شیطانی بموں کی تجاویز
بم
بموں کے ان منصوبوں کو پینٹاگون نے غور کیے بغیر ہی داخلِ دفتر کر دیا
امریکہ میں ایسے کیمیائی بم بنانے کے کئی منصوبوں کی تجاویز پیش کی گئی تھیں جن کے استعمال سے حریف افواج میں ایسی بد اخلاقی اور بد نظمی پیدا ہو جاتی کہ اس کے لیے امریکی افواج کا مقابلہ کرنا دشوار ہو جاتا۔

ان بموں میں سے ایک کا نام ’گے بم‘ یا ’لوو بم‘ یعنی محبت کا بم تجویز کیا گیا تھا۔

جس فوج پر یہ بم چلایا جاتا اس کے فوجیوں کے لیے ایک دوسرے سے ایسی جنسی رغبت پیدا ہوتی کہ وہ جنگ ونگ ہی بھول جاتے اور ان پر فتح حاصل کرنا آسان ہو جاتا۔

ایک اور بم کی خصوصیت یہ ہوتی کہ جس فوج پر اسے استعمال کیا جاتا اس کے فوجیوں کے لیے ایک دوسرے کی سانس کو برداشت کرنا دو بھر ہو جاتا اور اس طرح اس میں ایک ایسی بدنظمی پیدا ہو جاتا کہ وہ جنگ یا مزاحمت بھول جاتی۔

ان منصوبوں کے بنائے جانے اور انہیں داخل دفتر کرنے کا انکشاف معلومات تک رسائی کی آزادی کے قانون کے ممکن ہو سکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبے انیس سو چورانوے میں بنائے گئے تھے اور انہیں چھ سال کے اندر مکمل کیا جانا چاہیے تھا لیکن جب ان کے لیے پچھتر لاکھ ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تو پینٹاگون نے اسے قابلِ غور سمجھے بغیر ہی داخلِ دفتر کر دیا۔

پتہ چلا ہے کہ امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسے کیمیائی بم کی تیاری پر بھی غور کیا تھا جس کے ذریعے چوہوں کو میں انتہائی غصے کے جذبات پیدا کرنا اور انہیں دشمن پر غول کی صورت چھوڑنا ممکن ہو سکتا۔

اس کے علاوہ ایک اور امریکی بم ایسا تیار کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں حریف یا دشمن افواج کے ارکان کی جلد میں سورج کی روشنی کی مزاحمت کرنا ناممکن ہوجاتا۔

حکومتی دستاویزات انکشاف کرتی ہیں کہ اس کے علاوے دیگر کیمیائی ہتھیاروں میں ایک ایسا بم بھی شامل تھا جس کے حملے کے بعد دشمن فوجیوں کے آنتوں میں شدت سے گیس پیدا ہونے لگتی اور وہ انتہائی ناقابلِ برداشت ریاح خارج کرنے لگتے اور ان کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ یا قریب رہنا ناممکن ہو جاتا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد