BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 October, 2008, 14:26 GMT 19:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈرون حملوں پر سینیٹ کی مذمت

فائل فوٹو
وزرات خارجہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرے گی
پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کے خلاف ایک مذمتی متفقہ قراردار منظور کر لی ہے۔

یہ قراردار پیر کے روز سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی نے پیش کی۔ قرارداد ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے پیش کی گئی۔

قرار داد پیش کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ اُن کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی ہے جن کا کہنا ہےکہ حکومت نے اس معاملے کو اعلی سطح ہر اُٹھایا ہے اور وزرات خارجہ اس ضمن میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرے گی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی نظریاتی اور علاقائی سرحدوں کا دفاع کرے گا اور کسی کو بھی ملکی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رضا ربانی نے جمعہ کے روز سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکام نے اُنہیں یقین دلایا تھا کہ مستقبل میں امریکی طیارے پاکستانی علاقوں میں جاکر بمباری نہیں کریں گے۔ انہوں نے ان حملوں کو پارلیمنٹ کی توہین قراردیا تھا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کامل علی آغا نے کہا کہ پارلیمنمٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے جو متفقہ قرارداد پاس کی گئی ہے اُس کے بعد کسی نئی قرارداد کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اس قرارداد پر عملدرآمد کے لیے تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ یہ معاملہ آگے چل سکے۔

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے لیڈر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ یہ رہا ہے کہ یہاں پر کسی معاملے کے حوالے سے کمیٹیاں تو بن جاتی ہیں لیکن ان کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ حکومت سے اس لیے علحیدہ ہوگئی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اُن سے ججوں کی بحالی کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت 17ویں ترمیم اور 58دو بی کےخاتمے کے سلسلے میں قرارداد پیش کرے تو تمام جماعتیں اس کی حمایت کریں گی۔

اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ قاف کی سینیٹر یاسمین شاہ نے نقطۂ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ایوان کی توجہ خیر پور میں ہونے والے ایک واقعہ کی طرف دلائی جس میں ایک خاتوں کو کاری قرار دیتے ہوئے اُسے قتل کردیا تھا اور ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔

سینیٹ میں قائد ایوان نے کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔تاہم پاکستان مسلم لیگ کی خواتین سینیٹرز نے اس واقعہ کے خلاف علامتی واک آوٹ کیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر آصف علی زرداری کے خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ایک منتخب صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ہے اور موجودہ حکومت مصالحت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُن کے دور میں جب امریکی طیارے پاکستا نی علاقوں میں بمباری کرتے تھے تو اُس وقت کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ ایوان میں آکر بڑے فخر سے بتاتے تھے کہ حملے پاکستانی افواج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی شخصیت شروع ہی سے متنازع رہی ہے اور انہوں نے اپنے دور اقتدار میں صرف ایک بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابق صدر نے فوری طور پر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو اُنہیں اُن تمام مقدمات کا سامناکرنا پڑے گا جو انہوں نے جموری حکومت اور سیاسی کارکنوں کے خلاف درج کروائے۔

پاکستان مسلم لیگ قاف کے سینیٹر نثار میمن نے صدر کی تقریر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنی تقریر کے دوران قومی مصالحت کی بات کی تھی لیکن حکومت اس کے مخالف کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اُن کی جماعت کی قیادت کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے خلاف مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔ نثار میمن نے کہا کہ بلوچستان میں اُن کی جماعت کے پاس سب سے زیادہ نشستیں تھیں لیکن وہاں پر ساز باز کرکے اُن کی جماعت کے ارکان صوبائی اسمبلی کو توڑ لیا۔

وزیرستان صورتحال
علاقے میں غیرملکیوں کی موجودگی حقیقت ہے۔
طالبان سے بات چیت
مذاکرات سے مسائل حل ہوتے نظر نہیں آ رہے
گائیڈڈ میزائل حملہگائیڈڈ میزائل حملے
قبائلی علاقوں میں گائیڈڈ میزائل حملوں میں اضافہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد