BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 August, 2008, 10:23 GMT 15:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان میں سرحد پار سے حملہ

اس علاقے میں پہلے بھی سرحد پار سے حملے ہوئے ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے فائر کیے گیے مارٹر کے اسی گولے پاکستان کے سرحد میں گرے ہیں۔دو گولے انگوراڈاہ کے قریب ایک مکان میں گرے ہیں جس کے نتیجہ میں ایک خاتون اور ایک پانچ سالہ بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔

اس واقعہ کے بعدانگوراڈاہ کے قریب مقامی طالبان نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

البتہ انگوراڈاہ بازار غیر اعلانیہ طور بند ہوگیا اور سکیورٹی فورسز نے دس مقامی لوگوں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیے ہیں۔

انگور اڈاہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح چار بجے کے قریب انگوراڈاہ کے قریب پہاڑی سلسلوں میں مارٹر کے اسی گولے گرے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ تمام گولے افغان سرحد کے اس پار سے فائر کیے گئے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق دو گولے محمد علی نامی ایک قبائل کے مکان پر گرے ہیں۔جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت ایک پانچ سالہ بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔

ایک گولہ بازار کے قریب ایک گاڑی پر لگی ہے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئ ہے۔

مقامی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ مارٹر گولے گرنے کے بعد انگوراڈاہ کے قریب مقامی طالبان نے ایک پاکستانی چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار ہیھتاریوں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح انگوراڈاہ بازار حوف کی وجہ سے غیر اعلانیہ طورپر بند ہوگیا اور اکثر لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے انگوراڈاہ کے قریب سے دس مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یادرہے گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران امریکہ نے جنوبی وزیرستان پر کئ بڑے بڑے میزائل حملے کرچکے ہیں۔جس میں وانا کے قریب شاہ نواز کوٹ؛اعظم ورسک کے قریب زیڑئی لیٹہ اور انگوراڈاہ کے قریب باغڑ کے واقعات میں چالیس سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔باغڑ کے حملے کے بعد مقامی طالبان نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد