BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 August, 2008, 08:41 GMT 13:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا ٹانک شاہراہ پر قبضہ برقرار

وانا وزیرستان فائل فوٹو
شاہراہ کے بند ہونے پر محسود اور وزیر قبائل دونوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں وانا؛ٹانک شاہراہ پر تحریک طالبان پاکستان کا آج دوسرے روز بھی قبضہ برقرار ہے۔

وانا ٹانک شاہراہ کو گزشتہ روز ایک قبائلی سردار کے ہلاکت کے بعد تحریک طالبان پاکستان نے ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔ شاہراہ کھولنے کے لیے ٹانک سے پولیٹکل انتظامیہ نے درے محسود قبائل کا جرگہ بھی علاقہ محسود راونہ کردیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں علاقہ محسود کے اسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سید غفورشاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ شاہراہ کھولنے کے لیے درے محسود قبائل کا ایک پینتیس رُکنی جرگہ تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں سے بات چیت کے لیے علاقہ محسود روانہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرگہ میں ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جن کے تعلقات طالبان سے اچھے ہیں۔اس لیے ان کو امید ہے کہ جرگہ کے ساتھ طالبان کے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

ادھر وانا میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ بند ہو جانے سے لوگوں کے مشکلات کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو دنوں میں کروڑوں کا مال ضائع ہوگیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس وقت وانا میں سیب اور ٹماٹر کا سیزن چل رہا ہے اور وانا کے رہائشیوں کا ذرایعہ معاش سیب اور ٹماٹر ہی ہیں۔

وانا کے ایک رہائشی نور محمد نے بی بی سی کو بتایا کہ وانا ٹانک شاہراہ بند ہوجانے کی وجہ سے لوگ متبادل کے طور پر بلوچستان کے ضلع ژوب کے راستے سے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وانا سے ڈیرہ اسماعیل خان تک چار سو کرایہ کے بجائے اب متبادل راستے میں گاڑیوں والے پندرہ سو کرایہ لے رہے ہیں۔اور بڑے ٹرکوں نے کرایہ بیس ہزار سے بڑھاکر پچاس ہزار کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ژوب کے راستے سے وانا کا مال منڈیوں تک پہنچنے میں مزید بیس گھنٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔جس کی وجہ سے مال کے ریٹ پر بھی کافی اثر پڑتا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز تحریک طالبان پاکستان نے ایک قبائلی سردار خیر محمد کے ہلاکت کے بعد وانا ٹانک شاہراہ کو مدیجان کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق خیر محمد تحریک طالبان پاکستان کے حامی تھے طالبان کو خدشہ ہے کہ خیر محمد کو طالبان کے کسی دوسرے تنظیم نے ہلاک کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد