جنوبی وزیرستان میں آٹھ فوجی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس کے نیتجے میں آٹھ فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کو شام پانج بجے کے قریب ٹانک سے وانا جانے والے فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی تنائی کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے بعد فوج نے وانا ٹانک شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے سے پہلے وانا ٹانک شاہراہ پر سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے تھے۔ ٹانک سے وانا تک سڑک پر جگہ جگہ سکاؤٹس فورس کے اہلکار موجود تھے۔ یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں اٹھائیس جولائی دو ہزار آٹھ کو اعظم ورسک کے علاقے میں ایک مکان پر میزائل حملے کے بعد ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اس حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ملا نذیر کا کہنا تھا کہ حملہ میں ایک معلم سمیت چھ بے گناہ اور چھوٹے طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں وزیرستان، حملے میں سات ہلاک28 July, 2008 | پاکستان وزیرستان: جاسوسی کا الزام، تین قتل18 July, 2008 | پاکستان جوابی کارروائی کا دعویٰ12 July, 2008 | پاکستان ’انگور اڈہ گولہ باری طالبان نے کی‘12 July, 2008 | پاکستان وزیرستان:نقصان کے اندازے کیلیےکمیٹی03 June, 2008 | پاکستان وزیرستان: تباہ شدہ گھروں کو واپسی25 May, 2008 | پاکستان امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل24 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||